محکمہ سپورٹس کے زیرِ اہتمام 14 اگست آزادی پاکستان کی75 ویں سالگرہ کے حوالے سے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سپورٹس گراؤنڈ جادہ میں ہاکی میچ منعقد

منگل 19 جولائی 2022 23:26

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2022ء) حکومتِ پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ جہلم اور محکمہ سپورٹس کے زیرِ اہتمام 14 اگست آزادی پاکستان کی75 ویں سالگرہ کے حوالے سے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول سپورٹس گراؤنڈ جادہ میں ہاکی میچ منعقد کیا گیا۔

(جاری ہے)

جس کے مہمانِ خصوصی صدر ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن جہلم چودھری نوید صفدر، خصوصی شرکت ممبر آف پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن ارشد کیانی جن کے ہمراہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جہلم چودھری وحید احمد، تحصیل سپورٹس آفیسر محمد طارق، اسسٹنٹ (ر) ڈسٹرکٹ سپورٹس محمد حنیف بھی موجود تھے۔

ہاکی میچ جہلم ریڈ ہاکی ٹیم اور جہلم گرین ہاکی ٹیم کے مابین کھیلا گیا جس میں جہلم ریڈ ہاکی ٹیم نے نمایاں اور شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے میچ ایک صفر گول سے اپنے نام کر لیا، محمد موسیٰ مین آف دی میچ قرار پائے۔ میچ کے اختتام پر پوزیشن ہولڈرز کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے گئے۔ ایونٹ میں ہاکی کے شوقین کھلاڑیوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت بھی کی۔ ضلع جہلم میں سپورٹس کی بہتری اور محنتی کھلاڑیوں کیلئے محکمہ سپورٹس ان کیلئے ہر ممکن اقدامات کرنے کیلئے کوشاں رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں