عوامی شکایات پر ڈپٹی کمشنر حویلی کہوٹہ راجہ عمران شاہین کا ڈی ایچ کیو ہسپتال حویلی کا دورہ

ہسپتال میں تعینات سیکورٹی سٹاف سیکورٹی ڈریس کوڈ کے ساتھ ڈیوٹی آورز میں حاضری کو یقینی بنائیں،ہدایت

جمعرات 14 دسمبر 2023 15:14

حویلی کہوٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2023ء) عوامی شکایات پر ڈپٹی کمشنر حویلی کہوٹہ راجہ عمران شاہین کا ڈی ایچ کیو ہسپتال حویلی کے دورہ کے دوران ایمرجنسی یونٹ، فارمیسی سیکشن،اور او پی ڈی کے علاوہ جملہ وارڈز کا معائنہ کیا،ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی وارڈ میں موقع پر داخل مریضوں سے درپیش مسائل اور سہولیات کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی،اس موقع پر ہسپتال انچارج پر صحت، صفائی اور ایمرجنسی میں صرف ایک نرس کی موجودگی پر برہمی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر حویلی کہوٹہ عمران شاہین کا کہنا تھا کہ ہسپتال کی انتظامیہ کہ ایمرجنسی ڈاکٹرز، نرسنگ سٹاف ڈیوٹی روسٹر حاضری اور پابندی وقت کو یقینی بنائیں۔ہسپتال میں تعینات سیکورٹی سٹاف سیکورٹی ڈریس کوڈ کے ساتھ ڈیوٹی آورز میں حاضری کو یقینی بنائیں، بالخصوص رات کے وقت ایمرجنسی اور وارڈز میں مامور ڈاکٹرز اور دیگر نرسنگ سٹاف کو مطابق ڈیوٹی روسٹر حاضر رکھا جائے تاکہ لوگوں کو بروقت مطلوبہ طبی امداد فراہم کی جائے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر حویلی کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر ڈیوٹی روسٹر کی تفصیل حاصل کرتے ہوے ڈیوٹی روسٹر کے مطابق عملے کی حاضری کو یقینی بنائیں اور ڈیوٹی روسٹر کو ڈپٹی کمشنر آفس کے آفیشل فیسبک اکاونٹ پر شیر کریں تاکہ کسی بھی شکایات کی صورت میں متعلقہ ڈاکٹر /عملہ کی حاضری کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

کہوٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں