کہوٹہ کے جنگل سے لاپتہ ہو جانے والے نوجوان کی نعش برآمد

بدھ 3 اپریل 2024 12:18

کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2024ء) کہوٹہ کے جنگل سے لاپتہ ہو جانے والے نوجوان کی نعش برآمد ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق بتیس سالہ محمد شکیل ولد غلام مصطفیٰ دو ہفتہ قبل لاپتہ ہو گیا تھا،گزشتہ روز یونین کونسل کھڈیوٹ کے علاقہ سمنبلاہ کے جنگلات سے نوجوان کی تشدد زدہ نعش برآمد ہوئی ہے، پولیس تھانہ کہوٹہ نے تصدیق کی ہے کہ جنگل سے ملنے والی نعش دو ہفتہ قبل پیہار کے علاقہ سے لاپتہ ہونے والے نوجوان محمد شکیل کی ہے۔

(جاری ہے)

لواحقین نے نعش پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر کہوٹہ منتقل کر دی، پولیس تھانہ کہوٹہ کے ایچ آئی یو ٹیم کے سب انسپکٹر طاہر مسعود دھمیال واقع کی اطلاع ملتے ہی تحصیل ہیڈ کوارٹر کہوٹہ پہنچ گئے۔ پولیس تھانہ کہوٹہ نے ضابطہ کی کاروائی شروع کردی ہے ، پولیس کے مطابق مقتول کامرہ شریف سے تعلق رکھتا ہے جبکہ مقتول اس کے اہل خانہ گزشتہ 12 سال سے پیہار میں رہائش پذیر ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

کہوٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں