راولپنڈی،کہوٹہ پولیس کی کارروائی ،شراب سپلائر گرفتار

بدھ 3 اپریل 2024 20:55

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2024ء) کہوٹہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شراب سپلائر کوگرفتارکرکے بھاری مقدار میں شراب برآمدکرلی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کہوٹہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شراب سپلائر عاصم کو گرفتار کرلیا، ملزم سے 120بوتل شراب برآمد ہوئی۔ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہوٹہ پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزادلوائی جائے گی، منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

کہوٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں