کہوٹہ، ریاست عرف بلی قتل کیس، ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری مسترد

بدھ 3 اپریل 2024 12:18

کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2024ء) کہوٹہ کے ریاست عرف بلی قتل کیس میں ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری مسترد ہوگئی ۔مدعی مقدمہ کی طرف سے سرفراز قریشی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بعدالت جناب خورشید عالم بھٹی فاضل ایڈیشنل سیشن جج کہوٹہ نے تھانہ کہوٹہ کے مشہور ریاست عرف بلی قتل کیس میں ملوث ملزم محمد ایان کی ضمانت قبل از گرفتار مسترد کردی۔

مدعی مقدمہ کی طرف سے معروف قانون دان سرفراز قریشی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، خورشید عالم بھٹی فاضل ایڈیشنل سیشن جج کہوٹہ نے مستغیث کے وکیل کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ملزم محمد ایان کی ضمانت قبل از گرفتاری مسترد کر دی ۔ یادر ہے کہ ملزم نے اس مقدمے میں متعلقہ عدالت میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔\378

متعلقہ عنوان :

کہوٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں