پولیس عوام کے جان ومال کی حفاظت کیساتھ امن وامان کیلئے 24 گھنٹے حاضر ہے،سہیل حبیب تاجک

آزاد کشمیر میں5 کروڑ کی لاگت سے 10 اضلاع میں پولیس خدمت مرکز قائم کرینگے ،پولیس کریکٹرسرٹیفکیٹس،گاڑیوں کی ون فائیو کی جائے گی، آئی جی آزاد کشمیر پولیس

بدھ 3 اپریل 2024 23:02

حویلی کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2024ء) انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیرسہیل حبیب تاجک نے کہا نے کہا ہے کہ پولیس عوام کے جان ومال کی حفاظت کے ساتھ ساتھ امن وامان کے لیے 24 گھنٹے حاضر ہے، آزاد کشمیر میں 5 کروڑ کی لاگت سے 10 اضلاع میں پولیس خدمت مرکز قائم کرنے جا رہے ہیں،جس میں پولیس کریکٹرسرٹیفکیٹس،گاڑیوں کی ون فائیو کی جائے گی،ضلعی تھانوں میں مددگار سسٹم بھی لانچ کردیا ہے جہاں دکھی انسانیت کی تھانوں میں انصاف نہ ملنے کی صورت میں آئی جی پولیس کے ساتھ رابطہ کر کے اپنا مسئلہ حل کروا سکتے ہیں، وہ ان خیالات کا اظہار پولیس خدمت مرکزحویلی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کر رہے تھے،تقریب میں ڈی آئی جی پونچھ شہریار سکندر ،ڈپٹی کمشنر حویلی راجہ عمران شاہین، ایس ایس پی حویلی خواجہ امیر الدین اور مختلف محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پولیس خدمت مرکز میں پاکستان سمیت 70ممالک میں آن لائن اپنے مسائل حل کروا سکتے ہیں اور ان ممالک میں کریکٹر سرٹیفکیٹ ودیگر اپنے مسائل کے حل کے لیے کام کر سکتے ہیں، یہ پہلا موقع ہے آزاد کشمیر میں جدید طرز کے خدمت مرکز بنائے ہیں جو پاکستان میں بھی ابھی تک نہیں ہیں ہم پولیس کو ایسے رویے دینا چاہتے ہیں کہ لوگ بلا خوف وخطر پولیس کو اپنے مسائل سے آگاہ کر سکتے ہیں،حکومت آزاد کشمیر پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کر کے عوام کے مسائل کو حل کرنے میں بھرپور دلچسپی لے رہے ہیں۔

اس موقع پر انسپکٹر جنرل پولیس سہیل حبیب تاجک نے پولیس خدمت مرکز کا افتتاح کیا اور آفس کا معائنہ کرتے ہوئے کام کو تسلی بخش قراردیا ہے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین نے کہا کہ پولیس کی کارکردگی مثالی اور مزید اس میں بہتری لانے کی ضرورت ہے عوام بلا خوف وخطر تھانوں میں اپنے مسائل کو بیان کر رہے ہیں ایس پی حویلی نے مختصر عرصہ میں وہ مثالی کام کیے جو قابل ستائش ہیں اور ڈسٹرکٹ حویلی کے عوام ان کے کارکردگی کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا رہے گا۔

کہوٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں