ع*کہوٹہ پولیس کی بڑی کارروائی، نوجوان کو قتل کرنے والے 6 نامزد ملزمان گرفتار

اتوار 26 جولائی 2020 21:05

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 جولائی2020ء) کہوٹہ پولیس کی بڑی کارروائی،چھریوں کے وار سے نوجوان کو قتل کرنے والے 06 نامزد ملزمان گرفتار،مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیاگیاتھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر ضیاء الدین احمد نے بتایاکہ تھانہ کہوٹہ پولیس کو مقتول کے بھائی عاقب لطیف نے درخواست دی کہ اسکا چھوٹابھائی ثاقب لطیف گھر سے گیا اورکچھ دیر تک واپس نہ آیا،سائل اپنے چھوٹے بھائی شعیب کے ہمراہ باہرگیا تو گھر کے پاس نقیب،سیف،غلام عباس،شمس القمر،شمس الحق،جہانزیب اور04نامعلوم افراد کھڑے میرے بھائی سے تلخ کلامی کررہے تھے،ملزمان اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ میرے بھائی سے لڑائی جھگڑے شروع کر دیا،لڑائی جھگڑے کے دوران ملزمان نے چھریوں سے وار کر کے میرے بھائی کو قتل کر دیا،جس پر تھانہ کہوٹہ میں مقدمہ درج کیاگیا،ڈی ایس پی کہوٹہ سرکل کی زیرنگرانی ایس ایچ او کہوٹہ اوردیگر تفتیشی افسران وملازمان پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی،ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جنس کا استعمال کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں نامزد 06ملزمان نقیب،سیف،غلام عباس،شمس القمر،شمس الحق اورجہانزیب کو گرفتارکرلیا،ایس پی نے مزید بتایاکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے،ملزمان کے دیگر ساتھیوں کو بھی جلد گرفتارکرلیاجائے گا،سی پی اومحمد احسن یونس نے ایس پی صدراو رکہوٹہ پولیس کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ سنگین مقدمات میں ملزمان کی فوری گرفتاری قانون کی بالادستی کے لیے ضروری ہے،گرفتارملزمان کوٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے عدالت سے سخت سز ا دلوائی جائی

کہوٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں