ایوان عدل کہوٹہ کو سول ڈسٹرکٹ کا درجہ دے دیا گیا ، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مقدمات کی سماعت کہوٹہ میں کریں گے

منگل 27 فروری 2024 11:43

کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2024ء) ایوان عدل کہوٹہ کو سول ڈسٹرکٹ کا درجہ دے دیا گیا ، اب ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مکمل طور پر مقدمات کی سماعت کہوٹہ میں کریں گے۔ قبل ازیں ایوان عدل کہوٹہ میں ایڈیشنل سیشن جج ایک دن کے لیے کیمپ کرتے تھے جبکہ اب باقاعدہ طور پر لاہور ہائیکورٹ کی احکامات جاری فرمائے گے ہیں کہ اب کہوٹہ میں ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت مستقل طور پر کام کرے گی۔

(جاری ہے)

اس نوٹیفکیشن سے عوام علاقہ اور سائلین کے لیے بہت زیادہ سہولت پیدا ہو گی مقدمات کی سماعت جلد ہوگی اور جلد فیصلے ہونگے۔ اس موقع پر صدر بار ایسوسی ایشن کہوٹہ فضل رازق جنجوعہ ایڈووکیٹ، نائب صدر محمد زبیر آفتاب ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری ملک عمیر منصور ایڈووکیٹ، جوائنٹ سیکریٹری صہیب ظفر بھٹی ایڈووکیٹ نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا شکریہ ادا کیا اور بالخصوص صدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن تنویر اقبال خان ایڈووکیٹ کا بھی شکریہ ادا کیا جنکی کاوشوں سے تحصیل کہوٹہ میں مستقل طور پر ایڈیشنل سیشن جج کی تعیناتی کے احکامات صادر فرمائے گئے۔\378

کہوٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں