اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ فضل الرحمن کی جانب سے نارہ بازار اور بیور میں پرائس چیکنگ

بدھ 3 اپریل 2024 12:18

کہوٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2024ء) اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ فضل الرحمن نے نارہ بازار اور بیور میں اشیاء کی پرائس چیکنگ کی ۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے اپنے معائنے میں میں کریانہ، سبزی فروٹ کے مختلف سٹالز کو چیک کیا اسکے علاوہ پیٹرول پمپ بھی چیک کیے۔

(جاری ہے)

جہاں پر رمضان المبارک میں بھی مہنگے داموں اشیاء خوردونوش بیچنے والے دکانداروں کو بھاری جرمانے کیے گئے۔ علاوہ ازیں اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ، نے مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ انہوں نے امتحانی مرکز میں عملے کی حاضری، صفائی، سکیورٹی، دستیاب سہولیات اور انتظامی امور کا جائزہ لیا ۔\378

کہوٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں