قلات ،سخت سردی کی لپیٹ میں سائبیریا سے آنے والی یخ بستہ ہوائوں کی وجہ سے درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا

اتوار 4 نومبر 2018 18:40

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 نومبر2018ء) قلات سخت سردی کی لپیٹ میں سائبیریا سے آنے والی یخ بستہ ہوائوں کی وجہ سے درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا گزشتہ روز قلات میں محکمہ موسمیات نے درجہ حرارت منفی چار ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کردیا شدید سردی میں گیس غائب شہریون کو شدید مشکلات کا سامنا ایل پی جی خریدنے پر مجبور قلات گزشتہ ایک ہفتے سے شدید سردی کی لپیٹ میں محکمہ موسکیات قلات کے مطابق گزشتہ روز درجہ حرارت منفی چار ریکارڈ کیا گیا سردی کی شدت میں اضافے سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئی لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہے گئے دوسری جانب گیس پریشر کی بندش نے صارفین کی زندگی اجیرن بنادی قلات کے عوامی حلقوں نے حکام بالا سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ قلات جسکا شمار ملک کے سرد ترین علاقوں میں ہوتا ہے گیس پریشر کی بندش اور پریشر میں کمی کی وجہ سے یہاں کے شہری شدید سردی میں اذیت کا شکار ہیں گیس پریشر کی بحالی کے لیے اقدامات اٹھائے تاکہ اس شدید سردی میں لوگوں کا گزر بسر ہو۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں