قلات پولیس کی کارروائی، دو موٹر سائیکل چور گرفتار ،مسروقہ موٹر سائیکل اور پسٹل برآمد

جمعہ 18 جنوری 2019 17:00

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) قلات پولیس کی کاروائی دو موٹر سائیکل چور گرفتار مسروکہ موٹر سائیکل اور پسٹل برآمد ایس ایچ او قلات پولیس ثناء اللہ مینگل کے مطابق گزشتہ رو ز کوہنگ کے رہائشی محمد مبارک لہڑی نے پولیس کو اطلاع دی کے ان کا موٹر سائیکل چوری ہو گیا ہے جس پر قلات پولیس نے علاقہ کی فوری ناکہ بندی کر کے چیکنگ شروع کردی اور کوہنگ کے علاقے میں شہریوں کی مدد سے ملزم الطاف حسین کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے چوری کی ہوئی موٹر سائیکل اور ایک عدد پسٹل برا ٓمد کرلیا جبکہ ملزم کی نشاندھی پر اس کے ساتھی نصراللہ کو بھی گرفتار کر لیا ہے دونوں ملزمان سے پولیس تفتیش کررہی ہیں۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں