چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے،قمر زمان قائرہ

وکلا کے اندر سے کچھ لوگوں کا خیال یہ ہے کہ ہائیکورٹ کے ججز کی عمر 65سال کی جائے ،سب کو برابر مواقع ملیں،انٹرویو

ہفتہ 11 مئی 2024 15:34

چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے،قمر زمان قائرہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2024ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمرالزمان کائرہ نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کے کچھ لوگ چیف جسٹس کو توسیع دینا چاہتے ہیں،توسیع دینے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کرنا چاہیے۔ قمرالزمان کائرہ نے ایک انٹرویومیںکہاکہ حکومت کی طرف سے کچھ لوگوں کے چیف جسٹس کو توسیع دینے کے اشارے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ پہلے سے ایک رائے تھی کہ سپریم کورٹ کے ججز کی عمر 68اور ہائی کورٹس کے ججز کی عمر 65سال کی جائے، چیف جسٹس کو توسیع دینے کا فیصلہ بڑا سوچ سمجھ کر کرنا چاہئے۔

قمرالزمان کائرہ نے کہا کہ وکلا کے اندر سے کچھ لوگوں کا خیال یہ بھی ہے کہ ہائی کورٹ کے ججز کی عمر 65سال کی جائے تاکہ سب کو برابر مواقع ملیں۔ انہوں نے کہاکہ اس پر کوئی سنجیدہ بحث شروع نہیں ہوئی نہ قانون سازی آئی ہے،چیف جسٹس کو توسیع دینے پر پیپلزپارٹی کی رائے دینا قبل از وقت ہوگا، یہ معاملہ ابھی ایجنڈے کا حصہ نہیں ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں