نااہل حکمرانوں کی وجہ سے صورتحال گھمبیرہوچکی ہے ،مولاناعبدالغفورحیدری

غیرسنجیدہ وزراء کی جانب سے آئے روز قوم کی جذبات کوٹھیس پہنچانے کاسلسلہ ان کی اہلیت کی عکاسی کررہی ہے،مرکزی سیکرٹری جنرل جمعیت علماء اسلام

جمعہ 8 مارچ 2019 16:53

نااہل حکمرانوں کی وجہ سے صورتحال گھمبیرہوچکی ہے ،مولاناعبدالغفورحیدری
سکندرآبادسوراب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2019ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹرمولاناعبدالغفورحیدری نے کہاہے کہ نااہل حکمرانوں کی وجہ سے صورتحال گھمبیرہوچکی ہے ،غیرسنجیدہ وزراء کی جانب سے آئے روز قوم کی جذبات کوٹھیس پہنچانے کاسلسلہ ان کی اہلیت کی عکاسی کررہی ہے ،ملک اورقوم کومزیدمسلط ٹولہ کے رحم وکرم پرچھوڑنہیں سکتے،وطن کے دفاع کے لئے پوری قوم متحداور ہمیں اپنے اداروں پرمکمل اعتمادہے ،پاکستان کی ناقابل تسخیر حیثیت کوپوری دنیاتسلیم کرچکی ہے ہمسایہ ممالک کسی غلط فمہی میں نہ رہے بھارت اپنی قوم کوجذبات کے ذریعے بیوقوف بنانے کے بجائے حقائق سے آگاہ کرکے امن کی کوششوں کاساتھ دیں یہی ان کے مفادمیں بہترہے ،ان خیالات کااظہارانہوںنے دورہ سوراب کے موقع پرمختلف مقامات پرکارکنان کی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا،قبل ازیں سوراب پہنچنے پرسینیٹرمولاناعبدالغفورحیدری سوراب سٹی ڈن ستانی ،زبرگدر چھڈمولی اوردیگرمقامات پروفات پانے والے افرادکے لئے فاتحہ خوانی کی اوران کے لواحقین سے تعزیت کااظہارکیااس موقع پرجمعیت علماء اسلام کے صوبائی سالارحافظ محمدابراہیم لہڑی مفتی محمدطیب حیدری ضلعی کنوینرمولاناعبدالصمدلانگومولانامحمدطیب مولاناشبیراحمدلہڑی مولانامنیراحمدزہری مولاناحامداللہ سردارسخی بھائی جان سمالانی ڈاکٹرمحمدایوب رودینی قاری محمدمدنی مفتی عبدالغنی حافظ ہدایت اللہ سمیت مقامی رہنماء اورکارکنان کثیرتعدادمیں ان کے ہمراہ تھے،سینیٹرمولاناعبدالغفورحیدری کاکہناتھاکہ مسلط حکمران ٹولہ اپنی نادانیوںکی وجہ سے ملک کوایک گھمبیرصورتحال سے دوچارکرچکاہے ،ناسمجھ وزراء کی جانب سے آئے روزقوم کی جذبات کوٹھیس پہنچانے کاسلسلہ اب ناقابل برداشت بنتاجارہاہے مگرقبلہ درست کرنے کے بجائے ضداورڈھٹائی کے زریعے اپنے جرائم چھپانے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے جو موجودہ حکمرانوں کی سب سے بڑی بیوقوفی ہے وطن عزیزکومزیدنااہل طبقہ کے رحم وکرم پرنہیں چھوڑسکتے جے یوآئی پوری تیاری کے ساتھ میدان میں نکل چکی ہے عوام کی قوت کے زریعے ان سے نجات حاصل کرکے دم لیں گے ،ہمارے اندرونی حالات جوبھی ہولیکن یہ بات دنیاپرواضح ہوچکی ہے کہ پاکستان ایک ناقابل تسخیرقوت بن چکی ہے پوری قوم اپنے اداروں کے پشت پرکھڑی ہے ہماری دفاع مضبوط ہاتھوںمیں ہے وطن کی سالمیت کے لئے ہم سب ایک اوراپنی فوج کے شانہ بشانہ ہیں ہمسایہ ملک کی جانب سے کوئی بھی حماقت انہیں مہنگے پڑے گی اس لئے بڑھکیں مارنے کے بجائے پیاراورامن کاراستہ اختیارکرناہی بھارت کے مفادمیں بہترہے ۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں