وفاقی بجٹ غریب عوام پر ڈرون حملہ ہے وفاقی بجٹ میں عوام کے مہنگائی کا مزید بوجھ ڈالا گیا ہے ،سردار زار میر زاہد جان لہڑی

جمعیت علماء اسلام نے قومی اسمبلی میں وفاقی عوام دشمن بجٹ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے عوام کی حقیقی آواز بن گئی ہے جو عوام کے امنگوں کی ترجمانی ہے ، رہنماء جے یو آئی

پیر 15 جون 2020 19:12

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2020ء) جمعیت علماء اسلام جوہان کے سرپرست اعلیٰ سردار زار میر زاہد جان لہڑی مولانا محمد عمر غزنوی میر عبدالباقی بنگلزئی حافظ عزیز الرحمان لہڑی عبدالکریم لہڑی حاجی محمد عالم لہڑی میر شفیق الرحمان لہڑی میر سعید جان بنگلزئی اور دیگر نے وفاقی بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ غریب عوام پر ڈرون حملہ ہے وفاقی بجٹ میں عوام کے مہنگائی کا مزید بوجھ ڈالا گیا ہے جمعیت علماء اسلام نے قومی اسمبلی میں وفاقی عوام دشمن بجٹ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے عوام کے حقیقی آواز بن گئے ہیں جوکہ عوام کے امنگوں کی ترجمانی ہے انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ بجٹ عوام دشمن اور آئی ایم ایف کا بجٹ ہے حکومت نے غریب عوام پر منی بجٹوں کے زریعے مہنگائی کے پہاڑے مگر موجودہ بجٹ میں ملازمین کے لیئے کچھ بھی علان نہیں کیا گیا جوکہ حکومتی نااہلی اور ملازم کش پالیسوں کا نتیجہ ہیں ایک کروڑ ملازمتیں دینے والی پی ٹی آئی حکومت پچھلے حکومتوں کی دی جانے والے سہولتیں بھی عوام سے چھین رہی ہیں حکمرانوں کی دو سالہ کارکردہ گی سے عوام کو یہ اندازہ ہو چکا ہے کہ وہ ملکی معیشت تباہ کرکے دم لیں گے انہوں نے کہا کہ وفاقی بجٹ ایک ظالمانہ بجٹ ہے بجٹ میں غریب عوام کے لیئے کچھی بھی نہیں رکھا گیاکرونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈائون کی وجہ سے تاجروں کو اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑ ا اس لاک ڈائوں سے غریب دیہاڑی دار طبقہ شدید متاثر ہو ئے مگر ان غریب متاثرین کی بحالی کے لیئے کچھ بھی نہیں رکھا یہ حکومت نااہل اور نالائقوں کی حکومت ہے یہ ملک کے لیئے تباہ کن ہو سکتے ہیں ۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں