ڈیم کو مضبوط کرنے کیلئے اگر کوئی اقدام نہیں کیا گیا تو کسی بھی حادثے کی ذمہ داری صوبائی حکومت اور متعلقہ حکام پر عائد ہو گی ،میر افضل خان لہڑی

جمعہ 23 اپریل 2021 16:09

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2021ء) سب تحصیل جوہان کے سیاسی و قبائلی رہنمائوں میر افضل خان لہڑی عبدالستار بنگلزئی نوید احمد خالد احمد اور دیگر نے کہا ہے کہ کٹکی ڈیم خیسار میں ناقص میٹریل استعمال کیا جارہا ہے جو مقامی آبادی کے لیئے کسی بھی وقت ایک بڑے حادثے کا باعث بن سکتا ہے ڈیم کو مضبوط کرنے کے لیئے اگر کوئی اقدام نہیں کیا گیا تو کسی بھی حادثے کی زمہ داری صوبائی حکومت اور متعلقہ حکام پر عائد ہو گی وزیر اعلیٰ بلوچستان صوبائی وزرداخلہ میر ضیا اللہ خان لانگو اور سیکریٹری ایریگیشن کٹکی ڈیم کی ناقص تعمیر کا نوٹس لیںکر مقامی آبادی کو کسی بڑے حادثے سے بچائیں ان خیالات کا اظہار انہوں اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے خالق آباد کی سب تحصیل جوہان کے علاقے خیصار میں ایک ڈیم منظور کیا گیا جس پر کام کا سلسلہ شروع ہوا اور ٹھیکیدار نے خود علاقہ میں کام کی نگرانی کوگوارہ نہیں سمجھااور انہوں نے ایک منشی کے زریعے ہی کام شروع کیا جس سے نہیں ڈیم کی تعمیر میں ابتدا ہی سے ناقص میٹریل استعمال کرنے شروع کردیئے جس سے مقامی سینکڑوں کی آبادی کے زندگیوں کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ منشی کی جانب سے ڈیم کی تعمیر میں پتھروں اور خراب مٹی کا استعمال کیا جارہا ہیں جو معمولی دبائو سے ٹوٹ کر آبادی کے لیئے جان لیوا ثابت ہو سکتی ہیں انہوں نے کہا کہ ہم متعلقہ حکام کی نوٹس میں متعدد بار لایا گیاہیں مگر ہماری درخواست پر تا حال عملدآمد نہیں کیا گیا انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان صوبائی وزیر دخلہ میر ضیا اللہ خان لانگو اور محکمہ ایریگیشن کے سیکریٹری سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں