سوراب،پولیس حراست سے مفرور ملزم کا معمہ حل نہ ہوسکا

ہفتہ 24 اپریل 2021 15:04

سوراب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2021ء) پولیس حراست سے مفرور ملزم کا معمہ حل نہ ہوسکا، واقعہ کی تحقیقات اور غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف کاروائی کرنے کے بجائے سوراب پولیس کارکردگی سرٹیفکیٹ تقسیم کے زریعے معاملہ سردخانے کی نذر کرنے میں مصروف، رپورٹ کے مطابق کراچی سے چھینی گئی گاڑی کی سوراب سے برآمدگی اورمحمدعامر نامی چور کی گرفتار کے دعویٰ کے بعد ملزم کی پولیس حراست سے اچانک پراسرار طور پر فرار کاواقعہ تاحال معمہ بنا ہوا ہے، دوسری جانب عوامی و سماجی حلقوں میں پولیس کی تحویل سیملزم کے فرار پر تشویش کااظہار کر تے ہوئے خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ آفیسران واقعہ کی موثر تحقیقات کے بجائے دانست? طور پر معاملہ کو دبانے کی کوشش کررہے ہیں، واضح رہے کہ سوراب پولیس کی جانب سے عملی کاکردگی کا مظاہرہ اور عوامی خدشات دورکرنے کے بجائے سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کے عمل پر شہریوں نے شدید مایوسی کااظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس زبانی جمع خرچ کے بجائے علاقے میں امن وامان کے قیام اور بازار میں ٹریفک کی بدترین صورتحال پر توجہ دیکر اپنی زمہ داریوں کو نبھائے جس کی غفلت اور چشم پوشی کے باعث سوراب بازار میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوچکا ہے۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں