قلات کے علاقے سنگداس کے قریب قومی شاہراہ پر کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی حادثے میں ایک شخص جاںبحق ،دو افراد زخمی

منگل 26 مئی 2020 21:35

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2020ء) قلات کے علاقے سنگداس کے قریب قومی شاہراہ پر کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی حادثے میں ایک شخص جاںبحق اور دو افراد زخمی ہو گئے قلات پولیس کے مطابق عید کے دوسرے روز قلات سے اٹھ کلومیٹر دور سنگداس کے قریب قومی شاہراہ پر تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں ایک شخص ذظہوراحمدنامی نوجوان موقع پر جاںبحق ہو گئے جبکہ حادثے میں دو افراد محمد کاشف اور عبدالجبار شدید زخمی ہو گئے جنہیں ڈی ایچ کیو قلات میں ابتدائی طبعی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کر دیا جبکہ ضوری کاروائی کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کردیا ہے قلات پولیس مزید کاروائی کررہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں