ڈپٹی کمشنر سوراب عبدالقدوس اچکزئی کی صدارت میں کورناویکسین آگاہی مہم کے سلسلے میں اہم اجلاس

ہفتہ 22 مئی 2021 16:42

ڈپٹی کمشنر سوراب عبدالقدوس اچکزئی کی صدارت میں کورناویکسین آگاہی مہم کے سلسلے میں اہم اجلاس
سوراب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2021ء) ڈپٹی کمشنر سوراب عبدالقدوس اچکزئی کی صدارت میں کورناویکسین آگاہی مہم کے سلسلے میں اہم اجلاس منعقدا اجلاس میں سیاسی جماعتوں، شہری ایکشن کمیٹی، قبائلی و علاقائی عمائدین پریس کلب کے عہدیداران سمیت مختلف طبقات فکر کی شرکت، تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں جاری کرونا ویکسین مہم کے سلسلے میں سوراب میں بھی مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر عبدالقدوس اچکزئی کی صدارت میں اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنر گدر جلال الدین کاکڑ اسسٹنٹ کمشنر سوراب محمد اسماعیل مینگل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سوراب ڈاکٹر محمد اسلم ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر بشیراحمد مینگل جمعیت علماء اسلام کے ضلعی نائب امیر مولانا خان محمد زہری بلوچستان نیشنلسٹ پارٹی کے ضلعی جنرل سیکریٹری امان اللہ مینگل جے یو آئی سوراب کے تحصیل امیر مولانا محمدعیسی شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین ایڈوکیٹ منیرآزاد پریس کلب سوراب کے صدر شبیر احمد لہڑ ی سینئر نائب صدر امان صابر براہوئی سیاسی و قبائلی عمائدین میر رسول بخش رودینی ماما غلام رسول عمرانی صادق یار میروانی محی الدین ریکی ادیب و دانش ور منیرساگر جبار یار براہوئی سکندرالہی قدیرمیروانی نجیب ایان مولاناشبیراحمد مولانا عبداللہ سمیت دیگرکثیر تعداد میں موجود تھے اجلاس میں ڈپٹی کمشنر عبدالقدوس اچکزئی اسسٹنٹ کمشنر گدر جلال الدین کاکڑ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد اسلم بلوچ نے کرونا وائرس کی تباہ کاریاں، ویکسین کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کورونا عالمی وبا کی صورت میں تشویشناک صورتحال اختیار کرچکا ہے حفاظتی تدابیر پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ ویکسیئن کے زریعے ہی اسے شکست دی جاسکتی ہے ، حکومت عوام کی قیمتوں جانوں کو محفوظ بنانے کے لئے انتھک اقدامات کی بدولت پورے ملک میں ویکسیئن مہم موثر انداز میں چلارہی ہے، لوگوں کو ان کے دہلیز پر ویکسین کی سہولت مہیا کرکے اس مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتی ہے، اس سلسلے میں ضلع سوراب میں بھی ویکسین مہم کامیابی کے ساتھ جاری ہے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سوراب ضلع منتظم صحت سوراب کے دفتر آرایچ سی گدر آر ایچ سی لاکھوریان سمیت متعدد مقامات پر ویکسین مراکز قائم کئے گئے جہاں بلاتعطل شہریوں کو ویکسین کی جارہی ہے تاہم اس مہم کو موثر بنانے کے لئے سیاسی جماعتوں علماء کرام میڈیا کے نمائندوں شہری ایکشن کمیٹی تاجران سمیت تمام طبقات فکر کا تعاون ناگزیر ہے تاکہ ان کی باہمی تعاون سے ہی آگاہی مہم پیغام کو زیادہ سے زیادہ عوام تک پہنچایا جاسکے، اجلاس کے شرکاء نے جاری ویکسین مہم کو کامیاب بنانے کے لئے انتظامیہ کو اپنی جانب سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کی اور مفید تجاویز بھی دیئے اس موقع پر علماء کرام سیاسی جماعتوں کے قائدین پریس کلب کے اراکین نے کورونا وبا سے بچاؤ کے ویکسین بھی لگوائے۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں