قلات ،ہندوبرادری کا تہوارہولی مذہبی جوش و خروش سے منایا گیا

پیر 25 مارچ 2024 22:41

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2024ء) دنیابھرکی طرح قلات میں بھی ہندوبرادری کا اتہوارہولی مذہبی جوش و خروش سے منایا گیاتاہم ماہ صیام کے باعث رنگوں کے تہوار کو ہندومحلہ تک محدود کردیاگیا۔

(جاری ہے)

قلات میں سینکڑوں سالوں سے آباد ہندوبرادری نے مذہبی تہوار ہولی بڑے جوش و خروش سے منایانوجوان ہولی کے تہوار کو خوب انجوائے کرتے ہوئے ایک دوسرے پر رنگوں اور پانی کی برسات کرتے ہوئے دکھائی دیئے گئے ہولی کے تہوار میں چھوٹے بڑے سب یکساں لطف اندوز ہوتے رہے ۔اس موقع پر میجر منصور اورہندوبرادری رہنماء سرجیت ہندومحلہ پہنچ کر ہولی کی خوشی میں شامل ہوئے۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں