sقلات ہسپتالوں میں ادویات ناپید نوٹس لیا جائے، آل پارٹیز

جمعرات 25 اپریل 2024 20:45

ئ*قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء) آل پارٹیز قلات عہدیدارن جس میں جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے صوبائی جوائنٹ سیکرٹری میر مبارک خان محمد حسنی ، مولوی عبدالسلام جتک ،مفتی محمد ناصر مینگل ، اسرار حمد ساسولی ، فضل اللہ عمرانی ، بی این پی کے کونسلر احمد نواز بلوچ عبدالغفور شاہوانی وڈیرہ محمد رحیم مینگل جمیعت علماء پاکستان نورانی کے مولوی رحمدل حلیمی تحریک لبیک پاکستان کے مولانا الہی بخش عطاء الرسول پندرانی جماعت اسلامی حافظ عبدالعزیز لانگو الخالد پینل کے صالح خلجی پی این پی عوامی نذیر احمد نیچاری ظہور احمد پی پی پی فضل الرحمان رحمانی چیئرمین اسکلکو قلات میر غلام مصطفی شاہوانی جمہوری وطن پارٹی کے ذوالقرنین نوشیروانی مولانا منیر احمد نیچاری میر عبدالقیوم لانگو و دیگر پارٹیز ممبران نے ٹیچنگ ہسپتال قلات ایم ایس میر نصراللہ لانگو سے ملاقات کی دیگر اسٹاف ہسپتال میں موجود تھا ٹیچنگ ہسپتال قلات بلوچستان کی قدیم ترین ریاست قلات کا مرکزی ہسپتال ہے جس میں 1938 میں سرجری آپریشن بھی ہوچکا ہے جو 1980کی دہائی تک بلوچستان کے بہترین ہسپتالوں میں شمار کیا جاتا تھا بد قسمتی سے اب غیر فعال ہے مشینری تو موجود ہے مگر اسٹاف اور ادویات نہیں ہے کیونکہ آپریشن تو ہورہے ہیں مگر سہولیات کا فقدان ہے عوامی نمائندوں کی سر پرستی میں ڈاکٹروں اور میڈیکل آفیسروں نے قلات سے اپنے تبادلہ کرا چکے ہیں ادویات کی کمی ڈاکٹروں کی عدم موجودگی اور لیڈی ڈاکٹرز نہ ہونے کی وجہ سے عوام پریشان ہے اور ایم ایس اور دیگر حملہ بے بس ہیں جسکی وجہ سے قلات کا ہسپتال ویران کئے گئے ہیں جبکہ قلات میں اسوقت کروڑوں روپے کا رقم خزانے قلات میں موجود ہے مگر کمپنیاں ادویات نہیں لا رہی جون کی مہینہ میں فنڈ لیپس ہونے کا گمان ہے اگر ایک کمپنی نے کچھ ادوایات دی ہیں وہ اونٹ کی منہ میں زیرہ کے برابر ہے اس وقت آل پارٹیز قلات کا مطالبہ ہے کی قلات کی لوکل سرٹیفیکٹ پر بھرتی ہونے والے 18 میڈیکل آفیسران اور 10 لیڈی ڈاکٹروں کی قلات تعیناتی کے احکامات صادر فرمائی جائے سیکرٹری صحت عبداللہ خان سے امید کرتے ہیں کہ قلات کی ٹیچنگ ہسپتال کی حالت زار پر توجہ دیں کیونکہ وزیر اعلی بلوچستان عوام دوستی کا ثبوت دیکر ہسپتالوں کی فعالیت پر احکامات جاری کئے ہیں۔

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں