بوائز ڈگری کالج میں اسپورٹس فیسٹیول کا آغاز کر دیا گیا

تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں نہایت ضروری ہے ،میجر احمد

منگل 30 نومبر 2021 17:27

قلات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) بوائز ڈگری کالج میں اسپورٹس فیسٹیول کا آغاز کر دیا گیا اسپورٹس فیسٹیول باقائدہ افتتاح ایف سی کے میجر احمد نے فیتہ کاٹ کر کیا اس مو قع پر انہوں نے طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیاں نہایت ضروری ہے طلباء اسپورٹس ویک کے دوران کھیلو ں میں حصہ لیا کریں کیونکہ غیر نصابی سرگرمیں میں حصہ لینے سے طلبا ء کارکردیگی میں نکار آجاتی ہے اور طلبا ء بہتر انداز میں تعلیم حاصل کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ بوائز ڈگی کالج کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیںگے قبل ازیں بوائز ڈگری کالج پہنچ نے پر پرنسپل بوائز ڈگری کالج عبد الحی دہوار اور اساتذہ اور طلباء نے ان کا استقبال کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایف سی کے میجر احمد نے بلوچستان میں ایف سی کے کردار پر طلبا و طالبات کو لیکچر دیا اور طلباء و طالبات کے سوالات کے جواب بھی دیئے اس مو قع پر پروفیسر غلام نبی بلوچ مرحوم اور پروفیسر محمدانور نسیم مینگل کو خصو صی طور پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں