ڈپٹی کمشنرقلات سے بلوچستان نیشنل پارٹی، بلوچستان عوامی پارٹی الخاد پینل کے رہنماؤں اور ٹینس بال کرکٹ کھلاڑیوں کی ملاقات

بدھ 12 جولائی 2023 22:52

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2023ء) ڈپٹی کمشنرقلات منیراحمددرانی سے بلوچستان نیشنل پارٹی، بلوچستان عوامی پارٹی الخاد پینل کے رہنماؤں اور ٹینس بال کرکٹ کھلاڑیوں نے ملاقات کی ملاقات کرنیوالوں میں آغازکی جان احمدزئی احمدنوازبلوچ کامریڈ سلام لانگو عبدالغفورشاہوانی وڈیرہ رحیم مینگل شہزاد قمبرانی میراحمدلاگو وحیدمینگل انجینئر وحیددہوار دھنی بخش لہڑی علی احمدشاد اور دیگر شامل تھے ملاقات کرنے والوں نے ڈپٹی کمشنرکو علاقائی مسائل سے آگاہ کیا ڈپٹی کمشنرنے علاقے کو درپیش مسائل کے حل کی مکمل یقین دہانی کرتے ہوئے کہا کہ بلارنگ ونسل لوگوں کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں سیاسی رہنماء قلات کے مسائل کے حل کے لئے مثبت کردار اداکریں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرقلات جہانزیب بلوچ اور تحصیلدارقلات علی احمدکردبھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

قلات میں شائع ہونے والی مزید خبریں