سندھ میں پھلوں کا بادشاہ آم اب سال میں دوبار پیداوار دیگا، ڈائریکٹرجنرل ریسرچ

اتوار 21 مئی 2023 19:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2023ء) محکمہ زراعت کے ڈائریکٹرجنرل ریسرچ نور محمد بلوچ نے کہا ہے کہ سندھ میں اب گرمی میں ہی نہیں سردی میں بھی پھلوں کے بادشاہ آم کی پیداوار ہوگی، میرپورخاص میں محکمہ زراعت کے ہارٹیکلچر زرعی ریسرچ ونگ نے آموں کی4ورائٹیوں کاکامیاب تجربہ کرلیا ہے ، میرپورخاص میں ایک درخت پر آم کی دوورائٹیوں کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے جن میں سے ایک آسٹریلین اور دوسری تھائی لینڈ کی ورائٹی شامل ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق محکمہ زراعت کے ڈائریکٹرجنرل ریسرچ نے کہا ہے کہ نئی ورائٹیوں میں آسٹریلیا کی ایگزوبوئی ٹانگ اور دوسری تھائی لینڈ کی نیمڈوکمائی ورائٹی شامل ہیں جبکہ آم کی سدا بہار وارائٹی جنوری اور جون کے علاہ سال کے 10ماہ پھل دے گی،دوسری آم کی نئی مہران ورائٹی جو اب جون اور نومبر میں پیداواردیگی۔ انہوں نے کہا کہ میرپورخاص ہارٹیکلچر زرعی فارم میں آم کے 156درخت لگائے گئے ہیں جن میں 92ورائٹیاں ہیں جو سات سال میں تیارہوئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک آم کا وزن ایک کلو گرام سے زائد ہے ا وردیگر آموں سے مختلف ہوگا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں