کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مندی، سرمایہ کاروں کے 29 ارب 31 کروڑ روپے سے زائد ڈوب گئے

جمعہ 14 ستمبر 2018 23:06

کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مندی، سرمایہ کاروں کے 29 ارب 31 کروڑ روپے سے زائد ڈوب گئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2018ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںکاروباری ہفتے کا اختتام بھی مندی پر ہوا اور جمعہ کوکے ایس ای100 انڈیکس41ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 129.60پوائنٹس کی کمی سی40920.31پوائنٹس کی سطح پرآگیا جب کہ 0.56فیصد گرنے سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں29ارب 31کروڑ85لاکھ روپے سے زائدکی کمی ہوئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم جمعرات کی نسبت77لاکھ67ہزار شیئرز زائد رہا۔

گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا اورابتدائی اوقات میں مخصوص کمپنیوں کے شیئرز کے حصص کی خریداری میں دلچسپی بڑھنے کے سبب کے ایس ای100انڈیکس41200کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے 41230پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی فروخت کا دباؤ بڑھنے سے تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور پہلے ٹریڈنگ سیشن میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ دیکھنے میں آیا لیکن دوسرے سیشن میں مارکیٹ منفی زون میں حرکت کرتی اور ایک موقع پر انڈیکس41ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 40789پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا تاہم آخری لمحات میں ریکوری آئی لیکن 41ہزار کی نفسیاتی حد بحال نہ ہوسکی اورمجموعی طور پر مندی کے اثرات غالب رہے اورمارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 129.60پوائنٹس کی کمی سی40920.31پوائنٹس پربندہوا۔

(جاری ہے)

اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 112.31پوائنٹس کی کمی سے 20023.55پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس 226.87پوائنٹس کمی سی69504.07پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئر انڈیکس72.47پوائنٹس کمی سے 29965.82پوائنٹس پر بند ہوا ۔ گزشتہ روزمجموعی طور پر367کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجن میں سے 179کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ جب کہ169کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی اور19کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔

زائد مالیت والے حصص کی قیمتوںمیں کمی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں29ارب 31کروڑ85لاکھ روپے کی کمی ہوئی جس سے سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت84کھرب94ارب97کروڑ15لاکھ روپے سے گھٹ کر84کھرب65ارب65کروڑ30لاکھ روپے ہوگئی ۔گزشتہ روز حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم15کروڑ67لاکھ 59ہزار شیئرز رہا جو جمعرات کی14کروڑ89لاکھ92ہزار شیئرزکے مقابلے میں قدرے بہتر ہے ۔

قیمتوں میںاتار چڑھاؤکے لحاظ سے پاک سروسز کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت45روپے اضافے سے 945روپے اوروائتھ پاک کے حصص کی قیمت 32.50روپے اضافے سی1325روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی کولگیٹ پامولو کے حصص میں ریکارڈکی گئی جس کے حصص کی قیمت116روپے کمی سی2482روپے اوربریوری کے حصص کی قیمت40.08روپے کمی سی763.82روپے پربند ہوئی۔گزشتہ روزلوٹی کیمکل کی سرگرمیاں1 کروڑ67لاکھ 58ہزارر شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیںجب کہ دیگر کمپنیوں میںمیپل لیف،یونٹی فوڈز، ڈیسکون آکسی چیم،اینگرو پولیمر ،نیمر ری سنز ،ٹی آر جی پاکستان ،حبیب بینک ،دیوان سیمنٹ اور ڈی جی خان سیمنٹ کے حصص کا نمایاں کاروبار ہوا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں