پاک قطر تکافل گروپ اور آئی بی اے سیف کا ڈاکٹر عشرت حسین کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

منگل 11 دسمبر 2018 16:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) پاک قطر تکافل گروپ اور آئی بی اے سینٹر آف ایکسلنس ان اسلامک فنانس نے مشترکہ طور پر وزیرِ اعظم کے مشیر برائے انتظامی اصلاحات و کفایت شعاری ڈاکٹر عشرت حسین کے اعزاز میں تقریب کا انعقادکیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاک قطر تکافل کے منیجنگ ڈائریکٹر سید گل، اسلامی مالیاتی انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی نامورشخصیات بشمول چیف ایگزیکٹو آفیسرز، شریعہ اسکالرز، ریگولیٹرز اور پریکٹشنرز بھی موجوتھے۔

اس موقع پر ڈاکٹر عشرت حسین نے کہاکہ میری خواہش ہے کہ اسلامک فنانس انڈسٹری ٹوٹل انڈسٹری کا 50فیصد ہوجائے اور اس ہدف کو حاصل کرنے کیلئے اس تقریب میں موجود ہرادارے کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔ تقریب کے اختتام پرسیدگُل، جمیل احمد، ڈاکٹر فرخ اقبال اور احمد علی صدیقی نے ڈاکٹر عشرت حسین کو 2001ء کے پاکستانی روپے کے پرانے نوٹس کا منفرد تحفہ دیا۔ان کرنسی نوٹس پر ڈاکٹر عشرت حسین کے بطور گورنر دستخط تھے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں