پاکستان کے حقیقی رنگوں کی عکاسی کے لیے Jazzاور Eva Zu Beck کا اشتراک

منگل 18 دسمبر 2018 19:07

پاکستان کے حقیقی رنگوں کی عکاسی کے لیے Jazzاور Eva Zu Beck کا اشتراک
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2018ء) عالمی شہرت یافتہ ٹریول vlogger، Eva Zu Beck دنیابھر کے نوجوانوں کے لیے اپنے ٹریول میپ پر پاکستان کے سفرکا آغاز کر دیا۔Eva اور ملک کی معروف ڈیجیٹل کمیونیکیشن کمپنی،Jazz، نے شراکت داری قائم کر کی'Eva Travels Pakistan with Jazz' کے نام سے لاجواب ڈیجیٹل ٹریول شوکا اعلان کیا۔ اس حوالے سے - ایک شاندار پائلٹ لانچ شو کا انعقاد کیا گیاجہاں بین الاقوامی سطح پر ٹریول ڈیپلومیسی کے ذریعہ پاکستان کی ثقافت کے مثبت پہلوئوں کو اجاگر کر نے اور لوگوں کے اپس میں بہتر تعلقات پر بھی زور دیا گیا۔

اس ڈیجیٹل سیریز کا مقصد بیرونی دنیا کو پاکستان اور اس کی ثقافت ، روایات اور مہمان نوازی کے بارے میں بہتر طریقے سے بتانا ہے۔Eva Zu Beck - جنہوں نے 2018 ء میں بطورٹریول vlogger سفر شروع کیا تھا - Jazzکے ساتھ مل کر پاکستان کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالیں گی جو کہ دنیا نے ابھی تک نہیں دیکھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بات کرتے ہوئے، Eva Zu Beck نے کہا" پاکستان آنامیرے لئے یہ بہت اچھا تجربہ ہے۔

جب میں پہلے یہاں آئی تومجھے پاکستانی لوگوں کے درمیان اتنا مقبول ہونے کی توقع نہیں تھی۔ اتنے بڑے پراجیکٹ کا حصہ بننے پر میں Jazzکی انتہائی شکر گزار ہوں ۔اس سیریز کے ذریعے پاکستان کی ثقافت کے حقیقی رنگوں کو دیکھنے کا تجربہ میرے فولوورز اور میرے لیے نہایت شاندار ہو گا۔"اس موقع پر اسٹیج پہ موجود ،ہیڈ آف مارکیٹنگ- Jazz،کاظمم مجتبہ نے اس سیریز میں موبائل آپریٹر کی شمولیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ " Jazz- کی ٹیگ لائن '' دنیا کو بتادو ''بلکل اس شو سے مطابقت رکھتی ہے ۔

اس شراکت سے قبل بھی، Evaنے پاکستان کی مثبت تصویر کو فروغ دیا جس کی وجہ سے اس شو کے لیے ان کا انتخاب کیا گیا ہے۔ اس سیریز میںJazz،پورے پاکستان میں Eva کے سفر کو ممکن بنائے گا۔"انہوں نے مزید کہا، Jazz" نے ہمیشہ پاکستان کو ڈیجیٹل بنانے کے ساتھ ساتھ ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کو فروغ دینے کی کوششوں کی حمایت کی ہی"۔ شو مختلف میڈیمز پر نشر کیا جائے گا جس میں پہلا سیزن آٹھ اقساط پر مشتمل ہوگا، ہر ہفتہ Eva کے یو ٹیوب چینل پرایک نئی قسط دیکھی جاسکے گی۔

پہلے سیزن میں سندھ اور بلوچستان کی خوبصورتی اور ثقافت کا مظاہرہ کیا جائے گا جہاں ملک کے جنوبی حصوں میں مختلف تاریخی مقامات پر مقامی روایات، ثقافت اور کھانا پکانا شامل ہوگا۔ناظرین کو Jazz اورEvaکے آفیشل پلیٹ فارم پر مصروف رکھا جائے گا تاکہ وہ آئندہ ایڈیشن میں آنے والے مقامات پر رائے اور سفارشات کے بارے میں بتاسکیں۔لانچ ایونٹ ایک پینل مباحثے اور سوال جواب کے ساتھ اختتام پزیر ہوا جس میں مختلف vloggersنے شرکت کی ، جہاں سب نے ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعہ پاکستان کی مثبت تصویر کو فروغ دینے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں