ای ڈاٹ کونے پاکستان میں ڈیجیٹل ترقی کے نئے مرحلے کا اعلان کر دیا
پہلے مرحلہ میں 80 ملین امریکی ڈالرز ،پانچ سال کے دوران 250ملین امریکی ڈالرز صرف کئے جائینگے
ہفتہ 23 مارچ 2019 16:37
(جاری ہے)
یہ معاہدے پاکستان اورملائیشیا کے درمیان اعلیٰ باہمی تعلقات کا نتیجہ ہیں۔ دونوں حکومتوں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹرکو کلیدی حیثیت حاصل رہی ہے۔
اس موقع پر ای ڈاٹ کو گروپ کے چیئرمین، داتک عزت کمال الدین نے کہاکہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان صحتمند باہمی تعلقات ہیں اور ہماری مسلسل سرمایہ کاری اِن تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے نہ صرف ملائیشیا کے عزم کی تصدیق ہے بلکہ ای ڈاٹ کو کے عزم کی تصدیق بھی ہے۔ ای ڈاٹ کونہ صرف ٹیلی کمیونیکشن انفرااسٹرکچر کی ترقی میں سرمایہ کاری کے ذریعے مستقبل میں کی جانے والی سرمایہ کاری میں قیادت کرنا چاہتی ہے بلکہ یہاں کے اٴْن لوگوں کی ہنرمندی اور مہارتوں میں بھی سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے جو ہمارے مقامی آپریشنز کا حصہ ہیں۔محض انفرااسٹرکچر فراہم کرنے والوں سے بڑھ کر ای ڈاٹ کو میں ہم حدوں کو پھلانگ رہے ہیں ، کاروباری اداروں اور ان کمیونٹیز کو نئی شکل دے رہے ہیں جہاں ہم موجود ہیں۔‘‘ای ڈاٹ کو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، سریش سدھو بھی اس موقع پر موجود تھے جنہوں نے قابل اشتراک اور قابل ترقی ٹیلی کمیونیکیشنز انفرااسٹرکچر کے ذریعے پاکستان میں کنکٹویٹی کو جدید بنانے کے حوالے سے ای ڈاٹ کو گروپ کے مشن کے بارے میں مزید وضاحت کی۔سریش سدھو نے کہا:’’پاکستان کو ڈیجیٹلائزیشن کا پورا فائدہ اس وقت پہنچے گاجب قوم کے پاس قابل اشتراک، مستقبل کے لیے تیاردرست انفرااسٹرکچر موجود ہوگا اور وہ انفرااسٹرکچرپورے ملک میں پھیلی ہوئی ککنکٹویٹی کی طلب میں اضافے کو پورا کرسکے گا۔قومی تعمیر میں قدیم شراکت دار کی حیثیت سے ہم قابل اشتراک انفرااسٹرکچر کو اولیت دیتے ہیں جوتنصیب کے حوالے سے موبائل نیٹ ورک آپریٹرز کے اقدامات کو تیز کرنے کے لیے ایک ثابت شدہ حل ہے۔موبائل نیٹ ورک آپریٹرز کی جانب سے سرمایہ کاری میں قابل ذکر بچت کے نتیجے میں وہ اسے اپنے بنیادی کاروبار پر صرف کر سکتے ہیں، اپنے نیٹ ورک کی کوریج میں اضافہ کر سکتے یہں اور کسٹمرز کوپیش کی جانے والی خدمات کو بہتر بنا سکتے ہیں۔‘‘سریش نے مزید کہا:’’یہ تعاون، قومی ضروریات پورا کرنے کی غرض سے ،ٹیلیکمیونیکیشنز کے ایکوسسٹم کو مل جل کر کام کرنے کے لیے مزید مواقع فراہم کریں گے۔ ضروری ہے کہ تمام پارٹیاں ڈیٹا کے استعمال میں بڑھتی ہوئی ضرورت ،اور بالخصوص 3Gسے 4G اس سے آگے کی جانب استعمال کرنے والوں کی ضروریات پر توجہ مرکوز کریں اور ان کی منتقلی پر توجہ دیں۔ موبائل نیٹ ورک آپریٹرزای ڈاٹ کو کے جدید سولوشنز اور عالمی معیار کے طریقوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے تیار ہیں اور اس کے ساتھ پیچیدہ کنکٹویٹی کی بڑھتی ہوئی طلب کو ہمارے نہایت قابل ترقی، نیکسٹ جنریشن کے انفرااسٹرکچرل سولوشنز کے ذریعے ٹیلی کمیونیکیشنز لینڈ اسکیپ کے لیے تیار ہیں۔‘‘پاکستان میں،اب تک،ای ڈاٹ کو گروپ کا کاروبار تقریباً 1000 ٹاورز تک پہنچ چکا ہے۔ یہ ٹاورزمکمل طور پر کام کررہے ہیں اور ان کے لیے 110 پرمشتمل پیشہ ور افراد ی قوت بھی موجود ہے۔سنہ 2018ء سے اب تک،اپنے ترقی کرتے ہوئے مقامی آپریشنز کے ذریعے، کمپنی 110ملین امریکی ڈالرز سے زیادہ کی سرمایہ کاری کر چکی ہے۔آج اعلان کردہ سرمایہ کاری کمپنی کی جانب سے 250ملین امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری کا ایک حصہ ہے جو آئندہ پانچ برسوں کے دوران کی جائے گی۔اس وقت، ای ڈاٹ کو، چھ ممالک میں،29,500 سے زائدٹاورکا مالک ہے اور ان کی دیکھ بھال کرتا ہے۔گزشتہ چھ برسوں کے دوران، کمپنی تعمیر کیے گئے درست اور قابل اشتراک انفرااسٹرکچر کو یقینی بنانے کے لیے پر عزم رہی ہے اوربے جوڑ اور باکفایت کنکٹویٹی کی فراہمی میں موبائل آپریٹرز کو کامیابی سے اعانت فراہم کرتا رہا ہے۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پانچواں ویمنز ٹی ٹوئنٹی : ویسٹ انڈیز ویمنز کی 8 وکٹوں سے کامیابی، سیریز چار ایک سے اپنے نام کرلی
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
گورنرسندھ سے اٹلی کی نئی تعینات ہونے والی سفیر ماریلیا آارمیلن کی ملاقات، مختلف اہم امور پر تفصیلی ..
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
گورنر سندھ کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب کیو بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
گورنر سندھ سے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنمائوں کی گورنر ہائوس میں ملاقات
مرکزی مسلم لیگ کے تحت اسٹریٹ کرائم کیخلاف احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے
ڈاکٹر سید مبین اختر نے پوری زندگی اقامت دین کا کام کیا۔اسد اللہ بھٹو
پاکستان میں تقریباً 10 ملین افراد دمے کی بیماری کا شکار ہیں،طبی ماہرین
کمشنرکراچی کی ہدایت پر گداگروں کے خلاف مہم متعدد گدا گرگرفتار
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
رفعیہ جاوید نے 10 فیصد فی شپ فری رپورٹ سیکریٹری تعلیم کو جمع کرادی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے