ایف پی سی سی آئی کا شپنگ کمپنیوں ، ٹرمینل کی بڑھتی من مانیوں پر شدید تحفظات کا اظہار
معیشت کے استحکام ، تجارت و صنعت کے بہتر مفاد میں عدالتی فریق بننے سے گریز نہیں کریں گے ، میاں انجم نثار
پیر 21 ستمبر 2020 22:46
(جاری ہے)
اس موقع پر چیف کلکٹر انفورسمنٹ سائوتھ ڈاکٹر سیف الدین جونیجو، عمر شفیق ، ایڈشینل کلکٹر کسٹم (انفورسمنٹ )، ثاقف سعید ، کلکٹر کسٹم (پریونٹو) ، انجینئر ریاض احمد میمن کلکٹر کسٹم Appraisement (East)، جمیل ناصر خان کلکٹر کسٹم Appraisement (West)، فواد علی شاہ کلکٹر کسٹم ایکسپورٹ (PMBQ)، رضوان بشیر ، ایڈیشنل کلکٹر کسٹم ایکسپورٹ،ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر خرم اعجاز ، قائمہ کمیٹی برائے کسٹمز کے کنوئینر شبیر منشا ء چھرہ ، قائمہ کمیٹی برائے سیلز ٹیکس کے کنوینر ثاقب فیاض مگوں و دیگر بھی موجود تھے۔
ایف پی سی سی آئی میں کسٹمز حکام ، شپنگ کمپنیوں اور ٹرمینل آپریٹرز کے نمائندوں کے ساتھ بلائے گئے اجلاس میں انجم نثار نے چیف کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ سیف الدین جو نیجو کو شپنگ کمپنیوں اور ٹرمینل آپریٹرز سے متعلق شکایات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمینل آپریٹرز کا کے پی ٹی میں یہ موقف ہوتا ہے کہ وہ محکمہ کسٹمز کے لائسنس ہولڈر ہیں مگر جب محکمہ کسٹمز نے کرونا وباء کے باعثلگنے والے لاک ڈائون کے دوران ڈیمرج اور ڈی ٹینشن میں چھوٹ دینے اور ٹائم پریڈ بڑھانے کی ہدایت کی تو انہوں نے احکامات ماننے سے انکار کر دیا اور دہرہ موقف اختیار کیا محکمہ کسٹمز ان کو ریگولیٹ نہیں کر سکتا۔چیف کلکٹر کسٹمز انفور سمنٹ سیف الدین جو نیجو نے ایف پی سی سی آئی کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ کسٹمز اس حد تک ریگولیٹر کا کردار ادا کرتا ہے جو شپنگ کمپنیوں کے لئے لائسنس کے قوانین وضع کرتا ہے جبکہ ٹرمینل آپریٹر ز کو لائسنس جاری کرتا ہے مگر جب شپنگ کمپنیوں اور ٹرمینل آپریٹرز کو ریگولیٹ کرنے کی بات آتی ہے تو وہ عدالت سے حکم امتناعی حاصل کر لیتے ہیں ۔ چیف کلکٹر نے اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے تجویز دی کہ ایف پی سی سی آئی ہر اس معاملے میں اپنا کردار اداکرنے کے لئے تیار ہے جس سے تجارت و صنعت کو فروغ حاصل ہواور ملکی معیشت مستحکم ہو سکے۔ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر خرم اعجاز نے کہا کہ ٹرمینل آپریٹرز کی کارکردگی دن بہ دن مزید خراب ہوتی جارہی ہے ۔ اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ وہ کنٹینرز کی گرائونڈنگ میں 8 سے 9 دن لگا دیتے ہیں ۔ جب ہم ٹرمینل آپریٹرز سے اس مسئلے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے شپنگ کمپنیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بھارت کی وزارت پورٹ اینڈ شپنگ کمپنیوں نے کرونا وباء کے پھیلائو کے دوران ریلیف فراہم کیا اس کے برعکس پاکستان شپنگ کمپنیاں کوئی حکم نہیں مانتیں ۔ ہم نے جب ریگولیشن بنانے کا کہا مگر شاید شپنگ کمپنیاں ملکی معیشت کی ترقی میں کوئی کردار ادا کرنے کے لئے تیار نہیں بلکہ سارا معاملہ ایف بی آر پر چھوڑ دیتی ہیںاور جب ایف بی آر کوئی حکم نامہ جاری کرتا ہے تو اس کے خلاف بھی عدالت سے حکم امتناعی لے لیا جاتا ہے ۔ یہاں وزارت پورٹ اینڈ شپنگ کو اپنی رٹ قائم کرنے کے لئے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ اس حوالے سے اگر قانون میں ترمیم کی ضرورت ہے تو وہ فوری طور پر کی جائے۔ایف پی سی سی آئی کی قائمہ کمیٹی برائے کسٹمز کے کنوینر شبیر منشاء چھرہ نے چیف کلکٹر کے تعاون کی یقین دہانی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ کسٹمز ایف پی سی سی آئی کی تجاویز کی تائید کی مگر مسائل کے حل کے دوران قانون سازی میں پھنس جاتے ہیں جس کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے اور ایسے قوانین وضع کرنے کی ضرورت ہے جس کے ذریعے شپنگ وٹرمینل آپریٹرز کو ریگولیٹ کیا جاسکے۔کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پانچواں ویمنز ٹی ٹوئنٹی : ویسٹ انڈیز ویمنز کی 8 وکٹوں سے کامیابی، سیریز چار ایک سے اپنے نام کرلی
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
گورنرسندھ سے اٹلی کی نئی تعینات ہونے والی سفیر ماریلیا آارمیلن کی ملاقات، مختلف اہم امور پر تفصیلی ..
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
گورنر سندھ کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب کیو بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
گورنر سندھ سے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنمائوں کی گورنر ہائوس میں ملاقات
مرکزی مسلم لیگ کے تحت اسٹریٹ کرائم کیخلاف احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے
ڈاکٹر سید مبین اختر نے پوری زندگی اقامت دین کا کام کیا۔اسد اللہ بھٹو
پاکستان میں تقریباً 10 ملین افراد دمے کی بیماری کا شکار ہیں،طبی ماہرین
کمشنرکراچی کی ہدایت پر گداگروں کے خلاف مہم متعدد گدا گرگرفتار
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
رفعیہ جاوید نے 10 فیصد فی شپ فری رپورٹ سیکریٹری تعلیم کو جمع کرادی
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے