عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا21ڈالر کے اضافے سے 1887ڈالر پر جا پہنچا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مہنگا ہو گیا

منگل 29 ستمبر 2020 22:35

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا21ڈالر کے اضافے سے 1887ڈالر پر جا پہنچا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مہنگا ہو گیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2020ء) عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا21ڈالر کے اضافے سے 1887ڈالر پر جا پہنچا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونا مہنگا ہو گیا ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق منگل کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا 800روپے کے اضافے سے 1لاکھ12ہزار100روپے کا ہو گیا اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 686روپے کے اضافے سے 96ہزار108روپے پر آ گئی ۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں