بینک الفلاح نے 26فیصد تک منافع میں اضافہ ظاہر کرتے ہوئے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا

بدھ 27 اکتوبر 2021 00:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2021ء) بینک الفلاح لمیٹڈ (BAFL) نے ستمبر2021 کو ختم ہونے والی مدت کے حوالے سے اپنے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا،جس میں بینک نے مالی سال 2021 کے نو ماہ (9MCY21) کے حوالے سے سال بہ سال (YoY) کی 25% بہتری کے ساتھ، 10.481 بلین روپے (ای پی ایس 5.9 روپی) کے بعد از محصول منافع کا اندراج کیا ہے،جو گزشتہ سال(SPLY) کی اسی مدت کے دوران 8.331 بلین روپے (ای پی ایس 4.69 روپی) رپورٹ کیا گیا تھا۔

مالی سال 2021 کے نو ماہ میں سال بہ سال (YoY) کی بنیاد پر صافی/خالص سود کی آمدنی (NII) فلیٹ رہی اور ساتھ ہی مستحکم و ٹھوس ڈپازٹ میں ہونے والے اضافے نے وبائی مرض کے دوران مرکزی بینک کی جانب سے کاروباری اداروں کی معاونت و مدد کے لیے طے شدہ شرح میں کمی کے اثرات کو زائل کیا۔

(جاری ہے)

غیر سودی آمدن 15.6% تک اضافے کے ساتھ 11.589 بلین روپے پر رہی۔یہ بنیاد ی طور پر فیس کی آمدنی (25% YoY)، منافع منقسمہ کی آمدن (65% YoY)اور مالیات پر حاصل ہونے والے منافع کی وجہ سے ہے۔

فیس کی آمدنی میں ہونے والا یہ اضافہ، غیر معمولی ہوم ریمیٹنس اور کاروباری امور کی روانی نیز مشترکہ طور پر کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ سے خرچ کی جانے والی رقوم،گاڑی اور گھر کے قرضوں میں ہونے والے اضافے کی وجہ سے ہوا ۔نو مہینوں کے دوران انتظامی اخراجات 13.7% YoY تک بڑھ گئے ۔دوران سال 19 برانچوں کے اضافے کے ساتھ برانچ نیٹ ورک کی وسعت، آر ڈی اے اور ہوم ریمیٹنس کی معاونت کے حوالے سے اشتہاری مہم اور ٹیکنالوجی میں کی جانے والی سرمایہ کاری ، لاگت میں اضافے کا باعث بنے۔

یہاں یہ امر انتہائی قابل ذکر ہے کہ BAFL نے 10% مارکیٹ شیئر کے ساتھ آر ڈی اے اسپیس میں نہ صرف 5 سرفہرست بینک میں شمار کئے جانے کا اعزاز حاصل کیا ، بلکہ اس کا شمار پی آر آئی اقدامات کے تحت تین سر فہرست ہوم ریمیٹنس پراسیسنگ بینکوں میں بھی کیا جاتا ہے ۔جس کے نتیجے میں مالی سال 2021 کے نو مہینوں میں بینک کی آمدن کا تناسب ، مالی سال 2020 کے نو ماہ کی52.6% سے بڑھ کر 58.5% ہوگیا ۔

مالی سال 2021 کے نو ماہ (9MCY21) کے دوران ، BAFL نے 1.419 بلین روپے کی پروویژنز بک کئے جن میں مشروط ڈائون گریڈز شامل ہیں ۔بینک کے غیر فعال قرضہ جات کا تناسب 31 دسمبر 2020 کے 4.3% کے مقابلے میں بہتر ہوکر 3.7% ہوگیا، جبکہ این پی ایل کوریج کا تناسب 101% ہے۔بینک کے ڈپازٹس مالی سال 2020 کے تیسرے عشرے (Q320) کے 26.3% کی سال بہ سال (YoY) نمو کے مقابلے میں ،مالی سال 2021 کے تیسرے عشرے (Q3CY21) کے اختتام پر 1.036 ٹریلین روپے پر بند ہوئے۔اس اضافے کی بنیادی وجہ کرنٹ اکائونٹس میں 23.3% کی مستحکم نمو تھی، جوعشرے کے اختتام پر 464.980 بلین روپے پر رہے۔سی اے مکس 44.9% پر ریکارڈ کیا گیا ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں