یونائٹیڈ بزنس گروپ کے وفد کی وفاقی وزیرتجارت نوید قمر سے ملاقات

وفد میں شہزاد علی ملک،زبیرطفیل،ظفربختاوری،علی حسام اصغر اور ملک سہیل حسین شامل تھے

جمعرات 11 اگست 2022 21:50

یونائٹیڈ بزنس گروپ کے وفد کی وفاقی وزیرتجارت نوید قمر سے ملاقات
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2022ء) وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمرنے کہا ہے کہ تجارت وصنعت کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اورتاجربرادری کو درپیش مسائل پر ہرممکن قابوپایا جائے گا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہا جمعرات کو اسلام آباد میں یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی) کے چیئرمین شہزاد علی ملک کی قیادت میں ملاقات کیلئے آنے والے وفد سے گفتگو میں کہی۔

وفد میں صدر یو بی جی زبیرفریدطفیل،سیکریٹری جنرل ظفر بختاوری، چیف کوآرڈینیٹرملک سہیل حسین اورچیئرمین رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ریپ)علی حسام اصغر بھی شامل تھے۔وفد نے وفاقی وزیر سید نوید قمر کو تاجروں اور صنعتکاروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ شہزاد علی ملک نے رائس ایکسپورٹ میں اضافے اور ہائی بریڈ سیڈ بنانے سمیت دیگر موضوعات پر بات کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صنعتوں اور کاروباری برادری پر عائد ٹیکسوں کی بہتات کو کم کرکے معاشی ترقی کی رفتار میں تیزی لائی جاسکتی ہے،تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے سے ملک کو معاشی بدحالی سے نکالنے میں مدد ملے گی۔ زبیرطفیل نے وفاقی و زیر کو بتایا کہ معاشی حالات اس قدر خراب ہیں کہ صنعتوں کو پیداواری عمل جاری رکھنے میں دشواریوں کا سامنا ہے،حکومت سے بزنس کمیونٹی کو بڑی امیدیں وابستہ ہیں ،ضرورت اس بات کی ہے کہ بڑھتے ہوئے تجارتی خسارے پر مزید قابو پایا جائے اور قومی معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے کوششوں میں تیزی لائی جائے۔

بزنس کمیونٹی کے نمائندوں نے وفاقی وزیر تجارت کو مختلف شعبوں بالخصوص رائس ایکسپورٹ کے حوالے سے مسائل پیش کئے جنہیں حل کیلئے وفاقی وزیرنے یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں