3روزہ کاروباری ہفتے میں ڈالر ساڑھے 8 روپے گر گیا

جمعہ 12 اگست 2022 22:59

3روزہ کاروباری ہفتے میں ڈالر ساڑھے 8 روپے گر گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2022ء) انٹربینک کے 3 روزہ کاروباری ہفتے میں ڈالر ساڑھے 8 روپے گر گیا۔انٹربینک میں ڈالر کا بھائو کاروباری ہفتے کے تیسرے اور آخری دن بھی کم ہوا ہے۔

(جاری ہے)

انٹربینک میں ڈالر 3 روپے 39 پیسے سستا ہو کر 215 روپے 49 پیسے پر بند ہوا ہے۔انٹربینک کے 3 روزہ کاروباری ہفتے میں مجموعی طور پر ڈالر 8 روپے 55 پیسے سستا ہوا ہے۔اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر 213 روپے کا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے سستا ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں