انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی

جمعہ 19 اپریل 2024 20:27

انٹربینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) انٹر بینک میں جمعہ کو روپے کے مقابلے ڈالر سستا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی ۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں15پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قدر278.55روپے سے گھٹ کر278.40روپے ہو گئی تاہم اوپن مارکیٹ میں 2پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قدر279.66روپے سے بڑھ کر279.68روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 65پیسے کی کمی واقع ہوئی جس کے بعد یورو کی قدر296.25روپے سے کم ہو کر295.60روپے ہو گئی اسی طرح 1.11روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قدر346.49روپے سے کم ہو کر345.38روپے پر آ گئی ۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں