’’ انصار انٹر نیشنل ‘‘اور’’بنوریہ انٹرنیشنل کا‘ عالمی سطحی پر اتحاد بین المسلمین کے فروغ کیلئے کام کرنے پر اتفاق

مدارس کے طلباء وطالبات کواسپانسرشپ کے ذریعہ دنیاکی معروف یونیورسٹیزمیں تعلیم کیلئے بھیجاجائیگا، فرحان نعیم

ہفتہ 17 نومبر 2018 20:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2018ء) جامعہ بنوریہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کا انصار انٹرنیشنل ٹرسٹ کے ساتھ تعلیمی وفلاحی تعاون کامعاہدہ طے پایاگیا31اکتوبر کے روز جرمنی کے شہر ذوزلوڈوف میں بنوریہ انٹرنیشنل کے جنرل سیکرٹری فرحان نعیم نے وفد کے ہمراہ انصار انٹرنیشنل کے ایگزیکٹو آفیسر عبدالرحمن آرائیو سے ملاقات کی، جس میں طے پایا کہ انصار انٹر نیشنل بنوریہ انٹرنیشنل آرگنائزیشن کے ساتھ عالمی سطحی پر اتحاد بین المسلمین کے فروغ اور دینی وعصری طلبہ کے تعلیمی دوروں اور اسکالر شپ سمیت دیگر اہم امورپر تعاون کرے گی ۔

اسی طرح بین الاقوامی تعلقات کی فلاحی ادارے اے ڈاٹ انٹرنیشنل کے ساتھ بھی ایک ایم او یو سائن ہوا، جس پر بنوریہ انٹرنیشنل آرگنائزیشن کے جنرل سیکرٹری شیخ فرحان نعیم اور اے ڈاٹ انٹرنیشنل کے جی ایم عمران فاروق نے دستخط کئے، جس کے تحت اے ڈاٹ انٹرنیشنل بنوریہ انٹرنیشنل آرگنائیزیشن کے ریسرچ کے شعبوں اور عالمی سطح پر مختلف فلاحی اداروں سے روابط بحالی کیلئے کردار ادا کرے گا ۔

(جاری ہے)

جرمنی سے واپسی پر شیخ فرحان نعیم نے جامعہ بنوریہ عالمیہ میں طلباء وطالبات سے گفتگوکے دوران خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ اب جامعہ بنوریہ عالمیہ کے طلباء وطالبات بھی اسپانسرشب حاصل کرسکیں گے اورعالمی سطح پر طلباء کو اپنی صلاحیت کالوہامنونے کا موقع ملے گا،مدارس کے طلباء وطالبات کواسپانسرشپ کے ذریعہ دنیاکی معروف یونیورسٹیوں میں تعلیم کیلئے بھیجاجائیگا،انہوں نے کہاکہ عصری اور دینی اداروں کے مابین دوریوں کے خاتمہ ہوگا،یقینامدارس کے طلباء وطالبات کیلئے تعلیمی دورے مفیداور انتہائی اہمیت کے حامل ہونگے ، مسلمہ امہ اس وقت جس تعلیمی انحطاط سے گزر رہی ہے اس کی وجہ نظام تعلیم کی کمزوریاں ہیں اور ان دوریوں کے خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ اتحاد ویکجہتی کیلئے عالمی سطح پر کام کیے جائیں تعلیم ویکجہتی کو عام کرکے ہی مسلم امہ اپنا کھویا مقام حاصل کرسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں