کراچی ،جنا ح یو نیورسٹی برائے خواتین21 واں جلسہ تقسیم اسناد

گورنر سندھ نے 1233 کامیاب طالبات میں بی ایس, ایم ایس/ ایم فل اور پی ایچ ڈی کی اسناد تقسیم کیں

منگل 7 مئی 2024 17:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2024ء) جنا ح یو نیورسٹی برائے خواتین کے 21ویں جلسہ تقسیم اسنادو اعزازات کی پر وقار تقریب یونیورسٹی کے سبزہ زار پر منعقد کی گئی اس موقع پر تقریب کے مہمان خصو صی گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے 1233 کامیاب طالبات میں بی ایس،ایم ایس/ ایم فل اور پی ایچ ڈی کی اسناد تقسیم کیں، اپنے کلیدی خطا ب میں انہوں نے طالبات پر زور دیا کہ وہ اپنی تعلیمی اہلیت کے ذریعے وطن عزیز کی ترقی میں فعال کردار ادا کریں گورنرسندھ نے جنا ح یو نیور سٹی کی کاردگی کو مثالی قرار دیتے ہوئے یو نیورسٹی انتظا میہ باا لخصوص چانسلر وجیہہ الد ین احمد،وائس چا نسلر پرو فیسر ڈاکٹر نعیم فاروقی اور اسا تذہ کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ طالبات کی کامیابی میں والدین کا کردار بہت اہم ہوتا ھے وہ نشستوں پر آگے نہ بھی ہوں تو پیچھے رھ کرہمیشہ اولاد کی کامیابیوں پر مسرورہوتے ہیں انہوں نے یونیورسٹی کے قیام کے سلسلے میں مرحوم الحاج ریاض الد ین احمد کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ چا نسلر وجیہہ الد ین ا ور رضی الد ین نے اپنے والد کے وژن کے مطا بق یونیورسٹی کے استحکا م کیلئے کردار ادا کیاہے۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے طالبات اور اساتذہ کو گورنرہائوس دورے اور عشائیہ کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ انہوں عوام کیلئے گورنر ہائوس تک آنا آسان کر دیا ہے اب ہر شخص اپنی مشکلات کے حل کیلئے گورنر ہائوس آسکتا ہے ،انہوں نے کہا کہ ہزاروں طلبہ و طالبات آ ٹی کورسز کی تر بیت گورنرہائوس سے حا صل کررہے ہیں۔ جلسہ تقسیم اسناد میں گور ننگ باڈی کے ارا کین نے بھی شرکت کی جن میں اکرم خا تون،سیما چغتائی ، رضی الد ین ا حمد اور سنی احمد ، نے شرکت کی۔چا نسلر وجیہہ الدین احمد نے کا نووکیشن کے آغاز پر یونیورسٹی کی سالانہ کاردگی پیش کرتے ہوئے اساتذہ کی محنت کو سراہا اور کامیاب طالبات کو مبارکبا د پیش کی ،کا نووکیشن کی نظامت کے فرائض یونیورسٹی کی رجسٹرار وانیہ وجیہہ نے ادا کی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں