وفاقی اردویونیورسٹی میںطلبہ تنظیم کی غنڈہ گردی کا نوٹس لیاجائے،علامہ ربنوازحنفی

اپنی ضدواناکوتسکین پہنچانے کیلئے کالعدم طلبہ تنظیم کا وائس چانسلرپربدترین تشددفسطائیت ہے، تاج محمدحنفی

جمعرات 17 اکتوبر 2019 23:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) وائس چانسلروفاقی اردویونیورسٹی کراچی پرایک کالعدم فرقہ پرست طلبہ تنظیم کے غنڈوں کی جانب سے بدترین تشددتعلیمی اداروں کاتقدس پامال کرنے اوردرسگاہوںمیںغنڈہ گردی کوفروغ دینے کے مترادف ہے،اسی فرقہ سے تعلق رکھنے والی متعددنام نہادمذہبی شخصیات ایک عرصے سے صحابہ کرامؓپرسب وشتم کرتے آرہے ہیں،جس کے درجنوںآڈیواورویڈیوثبوت سوشل میڈیااورانٹرنیٹ پرموجودہیںاوردرجنوںکے حساب سے ایف آئی آرزبھی ملک بھرکے متعددتھانوںمیںدرج ہیں، وائس چانسلرپرحملے میںملوث تمام غنڈوںکوآئین وقانوں کے شکنجوں میںلاکران کیخلاف سخت سے سخت کارروائیاںعمل میںلائی جائیں،ان خیالات کا اظہار صدر اہل سنت والجماعت پاکستان کراچی ڈویژن علامہ رب نواز حنفی ، سیدمحی الدین شاہ، علامہ تاج محمد حنفی اور دیگر نے مرکزاہلسنّت میں طلب کردہ ہنگامی مذمتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، علامہ رب نواز حنفی ودیگرنے کہاکہ ملکی درسگاہوں میںکالعدم فرقہ پرست طلبہ تنظیموںکی غیرآئینی وغیرقانونی بڑھتی سرگرمیاںانتہائی تشویش ناک بات ہے،قانون نافذکرنے والے ادارے تعلیمی اداروںکاپرامن ماحول اورقوم کے ہونہاروںکامستقبل خراب ہونے سے بچانے کیلئے کالعدم طلبہ تنظیموںکی منفی سرگرمیوںپرکڑی نظررکھیں،اپنی انااورضدکی خاطراورغلظ مطالبات منوانے کیلئے اساتذہ،یونیورسٹی انتظامیہ اورذمہ داران کوتشددکانشانہ بنانے سلسلہ جاری رہاتوقوم کے مستقبل کے معماروںپرمنفی اثرات مرتب ہوںگے،ایک مخصوص طبقہ کوبے لگام چھوڑنے کاخمیازہ پوری قوم کوبھگتناپڑرہاہے،اہلسنّت والجماعت پاکستان درسگاہوںمیںکسی بھی منفی سرگرمیاںبرداشت نہیںکرے گی،مقدس شخصیات کے نام پرغنڈہ گردی کافروغ دین اسلام کی خدمت نہیںبلکہ دین کوبدنام کرنے کی گہری سازش ہے،سکیورٹی انتظامیہ فوری طورپرآئندہ اس طرح کی منفی سرگرمیوںکے سدباب کیلئے تمام ترآئینی وقانونی ہاتھوںکوحرکت میںلائیں۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں