جامعہ کراچی اسپیشلسٹ انسٹرکٹرز کے درمیان اجلاس، تعلیمی اداروں میں ایمرجنسی رسپانس ٹرینگ شروع کرانے کا فیصلہ

جمعہ 19 اپریل 2024 21:31

ٍکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2024ء) جامعہ کراچی پروفیشنل کوالیفائیڈ سول ڈیفنس اسپیشلسٹ انسٹرکٹر کیجولٹی ، ریسکیو سروس و کلینک اٹینڈنٹ حمزہ مبین کے زیر صدارت اجلاس ہوا۔ صوبہ سندھ کے شہر میر پور خاص سے خصوصی طور پر پروفیشنل اسپیشلسٹ انسٹرکٹر کیجولٹی سروس عارف خان، حسیب اللّٰہ قاضی اور عتیق الرحمن نے خصوصی طور پر شرکت کی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایمرجنسی رسپانس ٹرینگ ابتدائی طور پر کراچی کے مختلف اسکولوز، کالجز سمیت مختلف جامعات میں فوری شروع کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ایمرجنسی رسپانس ٹرینگ میں بنیادی طور پر انسانی زندگیوں کو بچانے کی ٹرینگ سمیت دیگر حادثات و واقعات میں ریسکیو کی تربیت شامل ہیں۔ آخر میں حمزہ مبین کی جانب سے اسپیشلسٹ انسٹرکٹر منتخب ہونے پر عارف خان، حسیب اللّٰہ قاضی اور عتیق الرحمن کو مبارک باد پیش کی گئی۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں