اُردو پوائنٹ پاکستان کراچیکراچی کی خبریںصوبہ سندھ میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ ..

صوبہ سندھ میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 اپریل2017ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور حکومت نے کاروباری افراد کو تمام تر ضروری سہولیات فراہم کرتے ہوئے سرمایہ کاری کے حوالے سے دوستانہ ماحول پیدا کیاہوا ہے۔انہوں نے یہ بات جمعہ کے روز وزیر اعلیٰ ہاؤس میں نیویارک بیسڈ کیپیٹل انویسٹمنٹ فرم پیگاسس (PEGASAS)کے چیف رک ڈیوس سے باتیں کرتے ہوئے کہیں۔

(خبر جاری ہے)

ملاقات میں رِک ڈیوس نے وزیر اعلیٰ سندھ سے صوبہ سندھ میں سرمایہ کاری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور انفرااسٹرکچر اور انرجی کے شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی۔ رِک ڈیوس نے کہا کہ وہ رفاہی سرگرمیوں باالخصوص صحت کے شعبوں میں حصہ لیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکی فارمااسٹیکل کمپنیوں نے ایک نئی اینٹی ڈائر ہل دوا مارکیٹ میں متعارف کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ میں 2.5ملین ڈالر ز مالیت کی ادویات تقسیم کی جائیں گی جسے وزیر اعلیٰ سندھ نے سراہا۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

کراچی شہر کی مزید خبریں