پارٹی عہدے سے تحریری طور پر استعفیٰ دیا اور نہ ہی لیا گیا، ڈاکٹر عاصم

6 ہفتوںکیلئے ملک سے باہر جار ہا ہوں،ا س لیے پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن صدر کے عہدے پر کام کرنے سے معذرت کی پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کی احتساب عدالت میں پیشی پر میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 18 نومبر 2017 12:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 نومبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ 6 ہفتوں کے لیے ملک سے باہر جار ہا ہوں،ا س لیے پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر کے عہدے پر کام کرنے سے معذرت کی،پارٹی عہدے سے تحریری طور پر استعفیٰ دیا اور نہ ہی لیا گیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ 'آصف علی زرداری جو ہدایات دیں گے، میں اس پر عمل کروں گا'۔

استعفی لیے جانے کے سوال پر ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ 'میں نے تحریری طور پر استعفی نہیں دیا اور نہ ہی مجھ سے استعفی لیا گیا۔واضح رہے کہ گذشتہ روز ڈاکٹر عاصم حسین پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر کے عہدے پر کام کرنے سے معذرت کرتے ہوئے ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوگئے تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں