نگراں وزیر اعظم جسٹس ( ریٹائرڈ) نا صر الملک سے گورنر سندھ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
عام انتخابات میں زیادہ سے زیادہ عوام کی شمولیت کے لئے موزوں سیکیورٹی کی صورتحال اور آزادانہ ، منصفانہ ، شفاف ، غیر جانبدارانہ انتخابی عمل کو ہر صورت یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا آئندہ انتخابات ہماری سیاسی تاریخ کا اہم ترین موڑ ثابت ہوں گے ،عوامی ترجیحات کے مطابق حکومت کی تشکیل اور اقتدار کی منتقلی جمہوری روایات کے تحت یقینی بنائی جائے گی ، ناصر الملک
بدھ 20 جون 2018 21:30
(جاری ہے)
ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ سیاسی سرگرمیوں کے دوران فول پروف سیکیورٹی یقینی بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ کسی بھی کسی کے نا خوشگوار واقعہ سے محفوظ رہا جا سکے، با الخصوص ملک کے معاشی حب کراچی میں ساز گار ماحول کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائے جائیں گے۔
اس موقع پر نگراں وزیر اعظم جسٹس( ریٹائرڈ ) ناصر الملک نے کہا کہ آئندہ انتخابات ہماری سیاسی تاریخ کا اہم ترین موڑ ثابت ہوں گے ،عوامی ترجیحات کے مطابق حکومت کی تشکیل اور اقتدار کی منتقلی جمہوری روایات کے تحت یقینی بنائی جائے گی اس ضمن میں نگراں حکومت انتخابی عمل ، انتظامی معاملات کو خوش اسلوبی سے چلانے اور جمہوری روایات کے مطابق نئی حکومت کو اقتدار کی منتقلی کے لئے بھرپور اقدامات اٹھارہی ہے۔ گورنرسندھ نے کہا کہ یہ انتخابات ہماری مزید معاشی ترقی و خوشحالی کی سمت متعین کریں گے ، عوام کو چاہئے کہ وہ ملک کے وسیع تر مفاد میں کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ کا حق استعمال کریں تاکہ پالیسیوں کا تسلسل ممکن ہو سکے ،امن و امان ،انرجی بحران کے خاتمہ ،مستحکم معیشت اور عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے گذشتہ حکومت کے اقدامات اہم ثابت ہورہے ہیں ،امن و امان ، انرجی بحران کا خاتمہ اور مستحکم معیشت گذشتہ حکومت کے نئی حکومت کے لئے تحفے ہیں۔دریں اثنا ء نگراں وزیر اعظم جسٹس ( ریٹائرڈ ) ناصر الملک نے گورنرہائوس میں قائد اعظم روم کا دورہ بھی کیا اور بابائے قوم محمد علی جناح کے زیر استعمال اشیاء کا جائزہ لیا۔ انہوں نے قائد اعظم کی اشیاء کی دیکھ بھال پر گورنرہائوس کے عملہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اشیاء ہماری تاریخ کا اہم باب ہیں۔#کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
شاہی سید کی ایمل ولی خان کو اے این پی کا بلا مقابلہ مرکزی صدر، محمد سلیم خان کو جنرل سیکریٹری منتخب ہونے ..
سوچ کراچی کا اسٹریٹ کرائم سے متاثرہ خاندانوں کی دادرسی کیلئے عدالتوں کا دروازہ کھٹکھٹانے کا اعلان
عوامی رابطے اور کارکنان وذمے داران کی تربیت ناگزیر ہے،عبدالواحد شیخ
محمد حسین محنتی کاترکیہ میں سعادت پارٹی کے دفتر کا دورہ
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
محکمہ صحت سندھ کی ضلع دادو میں بچوں کی ہلاکت کے دعوے کی میڈیا رپورٹس کی سختی سے تردید
ہم امن و امان کو بہت اہمیت دیتے ہیں کیونکہ شہر کراچی کی رونقیں بڑی قربانیوں سے حاصل کی ہیں، سید مراد علی ..
گورنرسندھ کی جانب سے یو اے ای کے سفیر اور ان کے اہلخانہ کے اعزاز میں گورنر ہائوس میں استقبالیہ کا اہتمام ..
گورنر سندھ کی صادق خان کو تیسری بارمئیرلندن بننے پر مبارکباد
گورنرسندھ کی نائلہ کیانی کو دنیا کی پانچویں بلند چوٹی مائونٹ مکالو سر کرنے پر مبارکباد
) گورنرسندھ کے ہمراہ یو اے ای کے سفیر ڈاکٹر حمادعبید ابراہیم سلیم الزابی کا قائد روم اور آئی ٹی مارکی ..
م*گورنر سندھ سے مولانا نعمان نعیم اور مفتی ڈاکٹر محمد عمران اشرف عثمانی کی ملاقات
کراچی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل