بوہری برادری نے منگل کو کراچی میں عید منائی

منگل 21 اگست 2018 21:00

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2018ء) کراچی میں مقیم بوہری برادری نے منگل کو عیدالا ضحیٰ منائی، نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع صدر میں واقع طاہری مسجد میں ہوا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں پان منڈی، سولجر بازار، بلوچ کالونی، نارتھ ناظم آباد اور حیدری کے علاقوں میں بھی نمازعید کے اجتماعات منعقد ہوئے۔ نماز عید کے موقع پر پولیس اور رینجرز اہلکاروں نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے تھے۔ نماز عید کے بعد ملک کی سلامتی اور استحکام کے لئے بھی خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ بعدازاں بوہری برادری کی جانب سے سنت ابراہیمیؑ کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کا فریضہ ادا کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں