صدر عارف علوی نے حلقہ این اے 247 کے ضمنی انتخاب میں اپنا ووٹ ڈیفنس فیز سیون کراچی میں قائم پولنگ سٹیشن میں کاسٹ کیا

اتوار 21 اکتوبر 2018 15:40

کراچی/ اسلام آباد۔21 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2018ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 247 کے اتوار 21 اکتوبر 2018ء کو منعقد ہونے والے ضمنی انتخاب میں اپنا ووٹ ڈی ایچ اے ماڈل سکول ڈیفنس فیز سیون کراچی میں قائم پولنگ سٹیشن میں کاسٹ کیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این ای247کی نشست ڈاکٹر عارف علوی کے صدرمملکت منتخب ہونے پر خالی ہوئی تھی۔ اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ عام طور پر ضمنی انتخاب میں ٹرن آؤٹ کم ہوتا ہے تاہم ووٹرز کو چاہیئے کہ وہ اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کیلئے متعلقہ پولنگ اسٹیشن آئیں اور اپنے امیدوار کو ووٹ دیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں