جامعہ کراچی میںمینٹل ہیلتھ آگاہی مہم کا انعقاد (آج) ہوگا

پیر 22 اکتوبر 2018 15:00

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) جامعہ کراچی کے شعبہ نفسیات کے زیر اہتمام مینٹل ہیلتھ ڈے کے موقع پر مینٹل ہیلتھ آگاہی مہم کا انعقاد (آج) منگل کو ہوگا۔ صدر شعبہ نفسیات پروفیسر ڈاکٹر فرح اقبال کے مطابق عالمی سطح پر ڈپریشن کا مرض ایک خطر ناک صورت اختیار کرتا جارہا ہے اور2030ء تک یہ مرض دنیا کی سب بڑی بیماری بن کر ابھرے گا۔

پاکستان میں40 فیصد سے زائد افراد ڈپریشن کا شکار ہیں جن میں 57 فیصد خواتین بھی شامل ہیں جبکہ ایک چوتھائی سے زائد مرد بھی ڈپریشن کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

15 سے 29 سال کے نواجون بھی نفسیاتی مسائل کے خطرات سے دوچار ہیں جو آگے جاکر خطرناک صورتحال اختیار کر سکتا ہے۔ مذکورہ مہم کے دوران شعبہ نفسیات کے سال آخر کے طلبہ شعبہ نفسیات کے اساتذہ کی زیرنگرانی جامعہ کے 15 مختلف شعبہ جات کا دورہ کریں گے جہاں طلبہ واساتذہ کو دماغی صحت کے موضوع پر پریزنٹیشن کے ذریعے آگاہی فراہم کریں گے۔

ڈاکٹر فرح نے کہا کہ شعبہ نفسیات میں ایک کونسلینگ سینٹر قائم ہے جس میں طلبہ، اساتذہ، ملازمین اور نجی کلائنٹس کو پیشہ ورانہ کونسلینگ فراہم کی جا رہی ہے جس کا مقصد جامعہ میں دماغی صحتیابی کے حوالے سے آگاہی کو فروغ دینا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں