کراچی ، ایمپریس مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے والی ٹیم پر دکانداروں کا حملہ

سینئر ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ کے ایم سی بشیر صدیقی نے بھاگ کر جان بچائی

اتوار 18 نومبر 2018 19:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2018ء) کراچی کے علاقے صدر ایمپریس مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے والی ٹیم پر دکانداروں نے حملہ کردیا اور سینئر ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ کے ایم سی بشیر صدیقی نے بھاگ کر جان بچائی۔

(جاری ہے)

ایمپریس مارکیٹ کے اطراف تجاوزات کے خاتمے کے لیے گرینڈ آپریشن جاری ہے، کے ایم سی نے 120 دکانوں کو اتوار کی صبح تک خالی کرنے کے نوٹسز جاری کیے تھے، کے ایم سی کی ٹیم دکانوں کو مسمار کرنے کے لیے ہیوی مشینری کے ساتھ پہنچی تو مشتعل افراد نے حملہ کردیا۔بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سینئر ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ بشیر صدیقی آگے آئے تو مشتعل ہجوم نے ان پر پتھراؤ کردیا اور بشیر صدیقی نے وہاں سے بھاگ کر جان بچائی۔#

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں