کراچی میں پولیس اور رینجرز کا مشترکہ آپریشن، 12 مشتبہ افراد گرفتار

منگل 20 نومبر 2018 17:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2018ء) شہرقائد میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے 12 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے رینجرز کے ہمراہ کراچی کے علاقے بھنگوریہ گوٹھ میں آپریشن کیا، سرچ آپریشن میں 12 مشتبہ افراد حراست میں لیے گئے۔ایس ایس پی وسطی کے مطابق عزیز آباد بھنگوریہ گوٹھ میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران ایک سو چار گھروں کی تلاشی لی۔

تلاشی کے دوران بارہ مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تین موٹرسائیکلیں برآمد کر لیں۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کے مطابق آپریشن میں پولیس اور رینجرز کے جوانوں نے حصہ لیا، آپریشن میں پولیس اور رینجرز کی بیس موبائل شریک تھیں۔سرچ آپریشن کراچی میں منعقد ہونے والی دفاعی نمائش آئیڈیاز دو ہزار اٹھارہ کی سیکیورٹی کے حوالے سے کیا گیا، سرچ آپریشن میں خواتین اہلکاروں نے بھی حصہ لیا۔خیال رہے کہ گذشتہ روز بھی شہرقائد کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ آپریشن کرکے 11 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا تھا۔یاد رہے کہ گذشتہ دنوں کراچی کے علاقے قائد آباد میں بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جب کہ 12 زخمی ہو گئے تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں