احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کے خلاف 17 ارب روپے کی کرپشن ریفرنس میں وکیل صفائی کی عدم حاضری پر سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی

ہفتہ 15 دسمبر 2018 21:21

احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کے خلاف 17 ارب روپے کی کرپشن ریفرنس میں وکیل صفائی کی عدم حاضری پر سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کے خلاف 17 ارب روپے کی کرپشن ریفرنس میں وکیل صفائی فاروق ایچ نائک کی عدم حاضری پر سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی۔ کراچی کی احتساب عدالت کے روبرو ڈاکٹر عاصم کیخلاف 17 ارب روپے کی کرپشن کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

سابق ایم ڈی ایس ایس جی سی ملزم خالد رحمان، ملزم طارق جمیل انصاری اور ملزم بشارت مرزا عدالت میں پیش ہوئے جبکہ ملزمان ڈاکٹر عاصم، ایس ایس جی سی سابق افسر شعیب وارثی، زوہیر صدیق پیش نہیں ہوئے۔

ڈاکٹر عاصم و دیگر کی جانب سے اطلاعی رپورٹ جمع کرائی گئی۔ اطالوی رپورٹ میں کہا گیا کہ ملزمان عدالتی اجازت پر ملک سے باہر ہیں۔ نیب کے گواہ بھی عدالت میں پیش ہوا۔ تاہم فاروق ایچ نائیک کی عدم حاضری کے باعث سماعت 22دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں