ڈاکٹر فاروق ستار کا معروف گلوکارہ شہناز بیگم کے انتقال پر اظہار تعزیت

اتوار 24 مارچ 2019 21:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان) بحالی کمیٹی ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے معروف گلوکارہ شہناز بیگم کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوھنی دھرتی اللہ رکھے اور جیوے جیوے پاکستان جیسے مقبول ملی گیت گانے والی شہناز بیگم کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

شہناز بیگم کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک مرحومہ کی مغفرت فرمائیں اور جنت الفردوس میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبرو جمیل عطافرمائیں ۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں