ہم نیک نیتی کے ساتھ انسانیت کو بنیاد بناکر انسانیت کی خدمت کرنا چاہتے ہیں، سید مصطفی کمال

اتوار 21 اپریل 2019 22:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2019ء) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے امام بارگاہ باب العلم میں ممتاز عالم دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی سے ملاقات کی اور محفل ولادتِ باسعادت امام مہدی علیہ السلام کی محفل میں شرکت کی اس موقع پر چیئرمین مصطفی کمال نے کہا کہ ہم نیک نیتی کے ساتھ انسانیت کو بنیاد بناکر انسانیت کی خدمت کرنا چاہتے ہیں، اگر اللہ نے ہم سے کام لینا ہے تو وہ لے گا جو اللہ کی رضا ہوگی ہم اس پر راضی ہونگے اس موقع پر ممتاز عالم دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ ذاتی طور پر مصطفیٰ کمال صاحب کا جو اس شہر کیلئے درد ہے میں اس کی ہمیشہ قدر کرتا ہوں پاک سر زمین پارٹی کی کراچی آرگنائزنگ کمیٹی کے صدر سید آصف حسنین ,اور ممبر نیشنل کونسل عبداللہ شیخ دیگر زمہ داران بھی موجود تھے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں