آئی جی سندھ سے نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ کے مختلف کیڈرز کے افسران کی ملاقات

سندھ پولیس جرائم کی روک تھام کے لیئے نیویارک سمیت دیگر شہروں کی پولیسنگ جیسے اقدامات کررہی ہے،غلام نبی میمن سندھ پولیس اسٹریٹ کرائم،منشیات کے استعمال اور گاڑی چوری سمیت دیگر جرائم کے خلاف نیویارک پولیس کے اقدامات سے فائدہ اٹھاسکتی ہے،احمدخلیل

پیر 6 مئی 2024 17:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2024ء) آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ کے مختلف کیڈرز کے افسران نے پیرکو ملاقات کی۔وفد نے پاکستانی امریکن لاء سوسائٹی کے صدر احمدخلیل کی سربراہی میں ملاقات کی۔ سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ہونے والی ملاقات میں ڈی آئی جیز،ہیڈکوارٹرز،آئی ٹی،اسٹبلشمنٹ کے علاوہ دیگرپولیس افسران بھی موجود تھے۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی جانب سے مہمانوں کو سندھ پولیس سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ آئی جی سندھ نے کہاکہ سندھ پولیس جرائم کی روک تھام کے لیئے نیویارک سمیت دیگر شہروں کی پولیسنگ جیسے اقدامات کررہی ہے۔سندھ پولیس نے گزشتہ عرصے میں ٹیکنالوجی سے بھرپورفائدہ اٹھایا ہے۔سندھ پولیس کا جیوفینسنگ اور ٹریکنگ سسٹم کااستعمال قابل ستائش ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستانی امریکن لاء سوسائٹی کے صدر احمدخلیل نے کہاکہ نیویارک پولیس نیویارک اور کراچی شہر دونوں میٹرو پولیٹن ہیں، سندھ پولیس اسٹریٹ کرائم،منشیات کے استعمال اور گاڑی چوری سمیت دیگر جرائم کے خلاف نیویارک پولیس کے اقدامات سے فائدہ اٹھاسکتی ہے۔اجلاس میں طے ہوا کہ دونوں پولیس ڈپارٹمنٹس ایک دوسرے کے ساتھ تعاون بڑھائیں گے۔اس موقع پرسندھ پولیس کی جانب سے ڈی آئی جی ہیڈکواٹراورآئی ٹی فوکل پرسن نامزدکیاگیا۔ مہمانوں کی جانب سے آئی جی سندھ کو نیویارک پولیس کے بیجزاور یادگار بھی پیش کیے گئے۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں