بلدیہ عظمی نے کراچی کی سڑکوں پر پڑنے والے گڑھوں کی مرمت کا کام شروع کردیا

پیر 19 اگست 2019 22:23

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2019ء) میئر کراچی وسیم اختر کی ہدایت پر بلدیہ عظمیٰ کراچی نے بارشوں کے بعد سڑکوں پر پڑنے والے گڑھوں اور کھڈوں کی مرمت کاکام ہنگامی بنیادوں پر شروع کردیا ہے۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق میئرکراچی نے محکمہ ورکس اینڈ سروسز کو ہدایت کی ہے کہ کم سے کم عرصہ میں تمام بڑی سڑکوں پر سے مرمت کا کام مکمل کرلیا جائے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی نے عید الاضحی کی تعطیلات میں ہی سڑکوں کی مرمت کا کام شروع کردیا تھا جن سڑکوں پر فوری طور پر مرمت کا کام شروع کیا گیا ہے ان میں کلفٹن روڈ، ڈاکٹر ضیاء الدین احمد روڈ، آئی آئی چندریگر روڈ، ایم اے جناح روڈ، میٹروول تا واٹرپمپ روڈ، ایف بی ایریا بلاک 14، احمد باوانی اکیڈمی تا غریب آباد، غریب آباد تا کریم آباد، بھنگوریہ گوٹھ اور دیگر سڑکیں شامل ہیں۔

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں